• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پرو کبڈی لیگ: بنگلورو بلز نے تمل تھلائیواس کو ۳؍ پوائنٹس سے شکست دی

Updated: November 05, 2024, 5:15 PM IST | Hyderabad

بنگلورو بلز نے پیر کی رات کھیلے جانے والے پرو کبڈی لیگ کے ۱۱؍ ویں سیزن کے سنسنی خیز مقابلہ میں سدرن ڈربی میں تمل تھلائیواس کو ۳۲۔۳۶؍ سے شکست دی۔ بلز کی ۷؍ میچوں میں یہ دوسری جیت ہے جبکہ تھلائیواس کو ۶؍ میچوں میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

بنگلورو بلز نے پیر کی رات کھیلے جانے والے پرو کبڈی لیگ کے ۱۱؍ ویں سیزن کے سنسنی خیز مقابلہ میں سدرن ڈربی میں تمل تھلائیواس کو ۳۲۔۳۶؍ سے شکست دی۔ بلز کی ۷؍ میچوں میں یہ دوسری جیت ہے جبکہ تھلائیواس کو ۶؍ میچوں میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دفاع نے پیر کو گاچی باؤلی کے جی ایم سی بی انڈور اسٹیڈیم میں بنگلورو بلز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ بلز نے دفاع میں۱۶؍ پوائنٹس حاصل کئے جبکہ چھاپوں میں بھی اتنے ہی پوائنٹس حاصل کئے گئے۔ اس کیلئے سریندر نے ہائی۵؍ دیا جبکہ نتن نے ۴؍ پوائنٹ لئے۔ اکشیت اور اجنکیا نے چھاپوں میں ۶۔۶؍ پوائنٹس حاصل کئے۔ 
تھلائیواس نریندر (۶) سب سے کامیاب حملہ آور رہے۔ دفاع میں ساحل گلیا اور امیرحسین بستانی نے ۴۔۴؍ پوائنٹ اسکور کئے۔ بلز نے اچھی شروعات کی اور ۴؍ منٹ میں۲۔۵؍ کی برتری حاصل کی۔ تھلائیواس کیلئے سپر ٹیکل جاری تھی۔ ڈیفنس نے شاندار ٹیکل سے دو پوائنٹ حاصل کئے اورا سکور۴۔۵؍ کر دیا۔ اس کے بعد ڈیفنس نے ایک پوائنٹ اسکور کرکے اسکور برابر کردیا۔ بلز کی دفاعی کارکردگی اچھی رہی تاہم اس نے وشال کے کرو یا مرو کے چھاپے پر لیک کر دیا۔ تاہم اجنکیا نے۱۰؍ منٹ کے کھیل کے بعد اسکور کو۷۔۷؍ کرنے کیلئے اپنے کرو یا مرو کے حملے پر بونس لیا۔۱۲؍ویں منٹ میں وشال کے خود کو آؤٹ کرنے کی وجہ سے بلز کو۷۔۸؍ کی برتری حاصل ہوئی تاہم کرو یا مرو کے چھاپے پر پنکج کے حد سے باہر ہونے کے بعد اسکور دوبارہ برابر ہوگیا۔ دریں اثنا، سچن کے کرو یا مرو کے چھاپے پر، بُلز کا ایک دفاع حد سے باہر ہو گیا تھا اور بُلز ایک سپر ٹیکل کی صورت حال میں آ گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK