• Fri, 15 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کین ولیمسن کی ٹیم میں شاندار واپسی ، نصف سنچری بنائی

Updated: October 14, 2023, 10:49 AM IST | Agency | Chennai

ابتدائی جھٹکوں کے بعد شکیب الحسن(۴۰؍رن) اور مشفق الرحیم (۶۶؍رن) کے درمیان۹۶؍ رن کی مفید شراکت کی مدد سے بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کے خلاف جمعہ کو چنئی ورلڈ کپ کے میچ میں مقررہ۵۰؍ اوورس میں ۹؍ وکٹ پر۲۴۵؍ رن بنائے۔

New Zealand batsman Kane Williamson taking a run. Photo: PTI
نیوزی لینڈ کے بلےباز کین ولیمسن رن لیتے ہوئے۔ تصویر:پی ٹی آئی

ابتدائی جھٹکوں کے بعد شکیب الحسن(۴۰؍رن) اور مشفق الرحیم (۶۶؍رن) کے درمیان۹۶؍ رن کی مفید شراکت کی مدد سے بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کے خلاف جمعہ کو چنئی ورلڈ کپ کے میچ میں مقررہ۵۰؍ اوورس میں ۹؍ وکٹ پر۲۴۵؍ رن بنائے۔۲۴۶؍رن کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اچھی بلے بازی کی اور اس کے کپتان کین ولیمسن نے عالمی کپ میں اچھی واپسی کی۔ انہوں نے عالمی کپ ۲۰۲۳ء کے پہلے میچ میں نصف سنچری بنائی۔ کاپی پرنٹ میں جانے تک کین ولیمسن ۷۸؍رن بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے تھے۔ ڈیرل مشیل اور گلین فلپس ٹیم کو فتح کی جانب لے جارہے تھے۔ نیوزی لینڈ نے ۴۰؍اوور میں ۲؍وکٹ پر ۲۲۱؍رن بنالئے تھے۔ ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر کیوی کپتان نے بنگلہ دیش کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی، جس کے بعد گیندبازوں نے یکے بعد دیگرے ۴؍ وکٹ حاصل کر کے دباؤ بنایا۔ لیٹن کمار داس ٹرینٹ بولٹ کی پہلی ہی گیند پر اپنا وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ تنزید حسن (۱۶؍رن) اور مہدی حسن میراز (۳۰) لوکی فرگیوسن کا شکار بنے۔ گلین فلپس نے نظم (۷؍رن) کو پویلین کا راستہ دکھایا۔ ایک موقع پر۱۲ء۱؍اوورس میں ۴؍ وکٹوں پر۵۶؍ رن کے اسکور پر مشکلات سے دوچار بنگلہ دیش کو شکیب الحسن اور مشفق الرحیم کی قابل اعتماد جوڑی کا سہارا ملا۔ دونوں بلے باز کریز پر موجود رہے اور کمزور گیندوں کو نشانہ بناتے ہوئے۲۹؍ویں اوور تک اسکور کو۱۵۰؍رن سے آگے لے گئے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK