• Fri, 15 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کین ولیمسن نیدرلینڈس کے خلاف میچ سے باہر

Updated: October 09, 2023, 12:48 PM IST | Agency | Hyderabad

آئی سی سی ورلڈ کپ میں آج نیوزی لینڈ اور نیدرلینڈس کے درمیان مقابلہ۔

Kane Williamson. Photo. INN
کین ولیمسن۔ تصویر:آئی این این

نیوزی لینڈ کے اسٹار بلے باز کین ولیمسن آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے نیدرلینڈس کے خلاف دوسرے میچ سے باہر ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے میچ سے پہلے کی پریس کانفرنس میں ولیمسن کی انجری کے بارے میں اپ ڈیٹ دیا۔ خیال رہے کہ پیر کو آئی سی سی ورلڈکپ نیوزی لینڈ اور نیدرلینڈس کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ نیدرلینڈس اپنا پہلا میچ پاکستان سے ہار چکا ہے۔اسٹیڈ نے کہا کہ کین بہت اچھی طرح سے ترقی کر رہے ہیں ، میرے خیال میں فیلڈنگ اب بھی ان کے لئے اہم عنصر ہے جس کے لئے انہیں تھوڑا سا قدم بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ان کے جسم میں تھوڑا زیادہ اعتماد لیکن وہ واقعی اچھی طرح سے ترقی کر رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ وہ ہمارے لئے تیسرا میچ کھیلیں گے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے مزید کہاکہ ’’ ہمیں آج ایک اور ٹریننگ کرنی ہے، اس لئے ہم (ہالینڈ کے خلاف) کھیلنے کے بعد اسکواڈ کو حتمی شکل دیں گے۔ ولیمسن ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ سے محروم رہے کیونکہ وہ مارچ میں انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران گھٹنے کی چوٹ سے مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوئے تھے۔ نیوزی لینڈ کا مقابلہ پیر کو نیدرلینڈس سے ہوگا جبکہ ولیمسن۱۳؍ اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے میچ میں ٹیم میں واپس آسکتے ہیں ۔اسٹیڈ نے لوکی فرگیوسن اور ٹم ساؤدی کی فٹنیس کے بارے میں ایک اپ ڈیٹ بھی شیئر کیا۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK