ورلڈ کپ میں اب تک نیوزی لینڈ کی گیندبازی توقعات کے مطابق نہیں رہی لیکن کپتان کین ولیمسن نے بدھ کو امید ظاہر کی کہ لوکی فرگیوسن کی واپسی سے ان کے حملے کو تقویت ملے گی۔
EPAPER
Updated: November 09, 2023, 12:08 PM IST | Agency | Bengaluru
ورلڈ کپ میں اب تک نیوزی لینڈ کی گیندبازی توقعات کے مطابق نہیں رہی لیکن کپتان کین ولیمسن نے بدھ کو امید ظاہر کی کہ لوکی فرگیوسن کی واپسی سے ان کے حملے کو تقویت ملے گی۔
ورلڈ کپ میں اب تک نیوزی لینڈ کی گیندبازی توقعات کے مطابق نہیں رہی لیکن کپتان کین ولیمسن نے بدھ کو امید ظاہر کی کہ لوکی فرگیوسن کی واپسی سے ان کے حملے کو تقویت ملے گی۔ فرگیوسن انجری کے باعث آخری ۲؍ میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ اب نیوزی لینڈ کو جمعرات کو سری لنکا کے خلاف کرو یا مرو کا میچ کھیلنا ہے۔ولیمسن نے کہاکہ ، `وہ ہمارے حملے میں توازن لاتا ہے۔ اس نے ٹورنامنٹ میں کارآمد شراکت کی ہے اور اس کے پاس بے پناہ تجربہ ہے۔ وہ نئے گیند بازوں کے لیے بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ہم پچ دیکھ کر ٹیم کی ساخت کا فیصلہ کریں گے۔ ٹرینٹ بولٹ نے ۸؍ میچوں میں ۱۰؍ وکٹ حاصل کئے ہیں اس کے باوجود وہ اب تک توقعات کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہاکہ `وہ ایک بہترین گیندبازہے۔ گزشتہ چند میچوں میں پچ اچھی تھی اور بلے بازوں نے اچھی کارکردگی دکھائی۔ بعض اوقات پچ بھی مدد نہیں کرتی۔ کھلاڑیوں کے پاس جمعرات کو ایک اور موقع ہے کہ وہ اپنی ساکھ کے مطابق پرفارم کریں۔ راچن رویندر کی تعریف کرتے ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ `وہ انتہائی باصلاحیت ہیں اور ان کی کارکردگی قابل ستائش رہی ہے۔ بلے کے علاوہ انہوں نے گیند کے ساتھ بھی قابل ستائش تعاون کیا ہے۔