Inquilab Logo

کریم بینزیما نے راؤل گونزالیز کےگول کی برابری کرلی

Updated: May 14, 2022, 1:35 PM IST | Agency | Madrid

ریئل میڈرڈ فٹبال کلب کے دوسرے مشترکہ ٹاپ اسکورر بنے۔ ریئل نے لیوانتے کو صفر۔۶؍ سے روند دیا

Karim Benzema. Picture:INN
کریم بینزیما ۔ تصویر: آئی این این

 کریم بینزیما نے ریکارڈ بُک میں اپنا نام درج کروانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے ۔ اب انہوںنے ایک ریکارڈ کی برابری کرتےہوئے اپنا نام ریکارڈ بُک میں درج کروایا ہے۔ وہ ریئل میڈرڈ فٹبال کلب کے دوسرے مشترکہ لیڈنگ اسکورر بن گئے ہیں اور انہوںنے ریئل کے لیجنڈری گول اسکورر راؤل گونزالیز کے ۳۲۳؍گول کی برابری کرلی ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو نے ریئل میڈرڈ کی جانب سے سب سے زیادہ گول کئے ہیں۔ ریئل میڈرڈ نے جمعرات کی دیررات ہونے والے میچ میں  لیوانتے فٹبال کلب کو صفر۔۶؍ گول سے روند دیا۔ اس شکست کے بعد ٹیبل پر آخری نمبرپر موجود لیوانتے فٹبال کلب لیگ سے باہر ہو گئی ہے اور اسے اب لیگ میں داخل ہونے کیلئے دوسرے درجہ کی لیگ میں بہتر کارکردگی پیش کرنی ہوگی۔  کریم بینزیما نے لیوانتے فٹبال کلب کے خلاف ایک گول کرکے راؤل کے گول اسکور کی برابری کرلی۔ راؤل نے سب سے  زیادہ گول کرنے کاریکارڈ ۱۹۹۰ء سے ۲۰۰۰ء کے دوران بنایا تھا۔ دوسری طرف کرسٹیانو رونالڈو نے ۲۰۱۸ء تک ریئل میڈرڈ کی جانب سے ۴۵۱؍گول کرکے ریکارڈ بنایا تھا۔ بینزیما نے رونالڈو کے ریکارڈ سے ۱۲۸؍گول پیچھے ہیں۔   جمعرات کی رات ہونے والے میچ میں پہلا گول ریئل میڈرڈ کی جانب سے ایف مینڈی نے کیا۔ ان کی مدد لوکا ماڈرچ نے کی۔ ۱۹؍ویںمنٹ میں کریم بینزیما نے گول کرکے راؤل کے ریکارڈ کی برابری کرلی۔ یہ گول کرنے میں ان کی مدد وینشیس جونیئر نے کی۔ ۳۴؍ویں منٹ میں راڈریگو نے گول کر کے ٹیم کا اسکورصفر۔۳؍ کردیا۔ ایک بار پھر لوکا ماڈرچ نے گول کرنے مدد کی۔ ۴۵؍ویں منٹ میں وینشیس جونیئر گول کیا اور اسکور صفر۔۴؍ کردیا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں ۲؍ گول ہوئے اور یہ دونوں  وینشیسجونیئر نے کئے  اور اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔ ایک گول کرنے میں کریم بینزیما نے ان کی مدد کی اور دوسرے گول میں ایل جوووچ نے کی۔   

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK