لالیگا میں ریئل میڈرڈ نے ریئل ویلاڈولڈ کو ۰۔۶؍ گول سے شکست دے کر ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔ راڈریگواور اسینسیو نے بھی گول کئے
EPAPER
Updated: April 04, 2023, 12:29 PM IST | Madrid
لالیگا میں ریئل میڈرڈ نے ریئل ویلاڈولڈ کو ۰۔۶؍ گول سے شکست دے کر ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔ راڈریگواور اسینسیو نے بھی گول کئے
کریم بینزیما کیلئے یہ ایک تیز ہیٹ ٹرک تھی اور سیزن کے آخری ’’کلاسیکو‘‘ سے پہلے ریئل میڈرڈفٹبال کلب کیلئے ایک بڑی جیت تھی۔بینزیما نے ۷؍ منٹ کے وقفے میں کلب کیلئے۳؍ گول کئے جس کی وجہ سے میڈرڈنے اتوار کو ہسپانوی لیگ لالیگا میں ریئل ویلاڈولڈ کو۰۔۶؍ گول سے روند دیا۔ خیال رہے کہ کوپا ڈیل رے کے سیمی فائنل میں بارسلونا فٹبال کلب کا سامنا کرنے سے پہلے ریئل کی ٹیم کا اعتماد بڑھا ہے۔
میڈرڈ کے دفاعی کھلاڑی ڈیوڈ الابا نے کہا کہ’’ہم آج کے کھیل کے بعد بہت اعتماد کے ساتھ بارسلونا جائیں گے۔ہم جانتے ہیں کہ یہ ایک مختلف کھیل ہونے والا ہے، یہ مشکل ہوگا، لیکن ہم وہاں جا کر کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرنا چاہتے ہیں۔‘‘
ریئل کے کوچ کارلو اینسیلوٹی نے کیمپ ناؤ میں میڈرڈ کے اگلے دورے کے باوجود بینزیما اور کئی دوسرے باقاعدہ اسٹارس کو ویلاڈولڈ کے خلاف استعمال کیا۔کریم بینزیما نے ۳؍گول کئے اور ان کے ساتھ ہی راڈریگو، مارکو اسینسیو اور کالوس وازکیوز نے بھی ایک گول کا تعاون دیا۔ اس فتح کے بعد بھی ریئل میڈرڈ فٹبال کلب لیگ کے ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر ہے اور تیسری پوزیشن ایٹلیٹیکو میڈرڈ فٹبال کلب ہے۔