سری لنکن بلے باز نے آسٹریلیا کے خلاف اپنے کریئر کا ۱۰۰؍واں میچ کھیل کر کرکٹ کو الوداع کہیں گے
EPAPER
Updated: February 04, 2025, 9:18 PM IST | Galle
سری لنکن بلے باز نے آسٹریلیا کے خلاف اپنے کریئر کا ۱۰۰؍واں میچ کھیل کر کرکٹ کو الوداع کہیں گے
سری لنکا کے بلے باز دیموتھ کرونارتنے اس ہفتے گالے میں آسٹریلیا کے خلاف اپنا ۱۰۰؍واں میچ کھیلنے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کرونا رتنے کی کارکردگی اچھی نہیں رہی ہے۔۳۶؍ سالہ کرونارتنے کو گزشتہ۱۴؍ مہینوں میں رن بنانے کے لئے جدو جہد کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ۲۰۲۴ء کے آغاز سے اب تک ان کا اوسط۲۷ء۰۵؍ ہے۔ سری لنکا آسٹریلیا کے خلاف دو میچوں میں۰۔۱؍ سے پیچھے ہے۔ اپنا۱۰۰؍ واں ٹیسٹ کھیل کر وہ سنتھ جے سوریا، متھیا مرلی دھرن، چمنڈا واس، مہیلا جے وردھنے، کمار سنگاکارا اور انجیلو میتھیوز کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والے ۷؍ویں سری لنکن کرکٹر بھی بن جائیں گے۔
کرونارتنے نے کہا کہ ’’یہ ریٹائرڈ ہونے کا صحیح وقت ہے کیونکہ اگلے ڈبلیو ٹی سی مرحلے میں ۳؍ یا ۴؍ نوجوان کھلاڑی آ سکتے ہیں۔ یہ میچ گالے میں ہونے جا رہا ہے، جہاں میں نے اپنے کریئر کی شروعات کی تھی، اس لیے وہاں کھیل ختم کرنا اچھا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد میں نے ایس ایل سی سے کہا کہ اگلا ٹیسٹ میرا آخری ٹیسٹ ہوگا۔
کرونارتنے نے اپنا ٹیسٹ میں آغاز نومبر ۲۰۱۲ءمیں نیوزی لینڈ کے خلاف اسی میدان پر کیا جہاں سے وہ اب ریٹائرڈ ہونے والے ہیں۔ انہیں ۲۰۱۴ءمیں تھوڑی دیر کے لئے ٹیم سے باہر کر دیا گیا تھا، لیکن اس سال کے آخر میں وہ اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری بنانے کے لیے واپس آئے۔ انہوں نے ٹیسٹ میں ۳۴؍نصف سنچریاں اور۱۶؍ سنچریاں اسکور کی ہیں۔ انہوں نے اپنے۱۲؍ سالہ ٹیسٹ کریئر میں۳۹ء۹۹؍کے اوسط سے۷۰۷۹؍رن بنائے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے۵۰؍ ون ڈے میچوں میں ۱۳۱۶؍ رن بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے ایک سنچری اور۱۱؍ نصف سنچریاں اسکور کیں۔