• Sun, 23 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیرالا نے گجرات پر ۲؍ رن کی برتری کے ساتھ رنجی ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنائی

Updated: February 22, 2025, 1:08 PM IST | Agency | Ahmedabad

آدتیہ سروتے اور جلج سکسینہ کی شاندار گیند بازی کی بدولت کیرالانے گجرات کے خلاف میچ ڈرا کروایا۔ گجرات کی ٹیم ۴۵۵؍ رن ہی بنا سکی۔

The players of the Vidarbha team are happy after defeating Mumbai in the semifinals of the Ranji Trophy. Photo: PTI
ودربھ کی ٹیم کے کھلاڑی ممبئی کو رنجی ٹرافی کے سیمی فائنل میں شکست دے کر مسرور ہیں۔ تصویر:پی ٹی آئی

آدتیہ سروتے اور جلج سکسینہ (۴۔۴؍ وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت کیرالا اور گجرات کے درمیان جمعہ کو کھیلا گیا پہلا سیمی فائنل میچ ڈرا ہوگیا اور کیرالا نے پہلی اننگز میں ۲؍ رن کی معمولی برتری کی بنیاد پر رنجی ٹرافی کے فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔
  گجرات نے  جمعرات  کے اسکور ۷؍ وکٹ پر۴۲۹؍ رن سے اپنی اننگز دوبارہ شروع کی۔ صبح کے سیشن میں سروتے نے جیمیت پٹیل (۷۸) کو محمد اظہر الدین کے ہاتھوں اسٹمپ کر کے کیرالا کو ۴۳۶؍ پر آٹھویں کامیابی دلائی۔ اس کے بعد سروتے نے سدھارتھ دیسائی(۳۰؍رن) کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ ارجن ناگواس والا (۱۰؍رن) بھی سروتے کے  شکار بنے۔ کیرالا کے گیند بازوں نے گجرات کو۱۷۴ء۴؍ اوور میں ۴۵۵؍  رن پر سمیٹ کر دو رن کی برتری حاصل کی۔ کیرالا کی طرف سے آدتیہ سروتے اور جلج سکسینہ نے ۴۔۴؍ وکٹ حاصل کئے۔ ایم ڈی ندھیش اور این پی باسل نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔  اس کے بعد کیرالہ نے دوسری اننگز میں بلے بازی کرتے ہوئے۳۲؍ کے اسکور پر ۲؍ وکٹ گنوا  دیئے ۔ اکشے چندرن (۹؍ رن) اور ورون نینار (ایک) آؤٹ ہوئے۔ سدھارتھ دیسائی نے روہن کنومل (۳۲؍رن)  کو آؤٹ کرکے کیرالا کو تیسرا جھٹکا دیا۔ کیرالا نے اپنا چوتھا وکٹ سچن بے بی (۱۰؍رن) کی شکل میں گنوا دیا۔ کیرالا کی دوسری اننگز کا اسکور ۴؍ وکٹ پر ۱۱۴؍ رن تھا جب میچ ڈرا قرار دیا گیا۔  گجرات کے سدھارتھ اور منن ہنگراجیا نے ۲۔۲؍وکٹ لئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK