• Fri, 22 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کیرالا: وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ، ۱۰۰؍ افراد ہلاک، ۷۰؍ سے زائد زخمی

Updated: July 30, 2024, 6:20 PM IST | Waynad

کیرالا کی ریاستی وزیر صحت وینا جارج نے بتایا کہ کیرالا کے ضلع وائناڈ کے میپدی گاؤں کے قریب موسلادھار بارش کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ۱۰۰؍ سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دیگر ۷۰؍ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سیکڑوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ ریاستی وزیرا علیٰ کے مطابق راحت رسانی کا کام جاری ہے اور متاثرین کی ممکنہ مدد کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Officials can be seen doing relief work after the landslide. Photo: PTI
لینڈ سلائیڈ کے بعد اہلکار راحت رسانی کے کام کے دوران دیکھے جا سکتے ہیں۔ تصویر: پی ٹی آئی

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق منگل کو کیرالا کی ریاستی وزیر صحت وینا جارج نے بتایا کہ ضلع وائناڈ کے میپدی گاؤں کے قریب موسلادھار بارش کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے تقریباً ۱۰۰؍ افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ دیگر ۷۰؍ سے زائد افراد زخمی ہیں۔ سیکڑوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ دی انڈین ایکسپریس کے مطابق بھاری بارش سے راحت رسانی کا کام رک گیا ہے۔

کیرالاکے ریاستی ڈیزاسٹرمینجمنٹ نے کہا کہ فائر ڈپارٹمنٹ سے متعدد افراد کو بھیجا گیا ہے جبکہ ریلیف اور ریسکیو آپریشن کیلئے قومی ڈیزاسٹر فورس تعینات کی گئی ہے۔ ایڈیشنل نیشنل ڈیزاسٹر ریسپورنس فورس ٹیم وائناڈ پہنچے والی ہے جبکہ کنور ڈیفینس سیکوریٹی کے اہلکاروں کو بھی ضلع میں پہنچے کی ہدایت دی گئی ہے۔

افضال انصاری کیخلاف فیصلے پر روک، پارلیمنٹ کی رکنیت بچ گئی

دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق کیرالا کے وزیر اعلیٰ پینارائے وجئے ین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریاست میں عارضی بریج بنانے کیلئے فوج سے مدد مانگی گئی ہے ۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ ڈیزاسٹر سائٹ پر بھی ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس درمیان ہندوستانی محکمہ موسمیات نے کیرالا کی ۴؍ ریاستوں، جن میں کوزی کوڈے، ملاپرم، وائناڈ اور کسر گوڈ کیلئے ریڈالرٹ جاری کیا ہےاور الاپوژا، پتانم تیٹا، کوٹایم، ایرناکولم،ترشور، پالگھاٹ،ایڈوکی اور دیگر اضلاع کیلئے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ 

وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ایکس پوسٹ میں کہا ہے کہ انہوں نے کیرالا کے وزیرا علیٰ سے بات چیت کی ہے اور مرکز کی جانب سے انہیں مدد کی یقین دہانی کروائی ہے۔ وزیر اعظم مودی کے دفتر نے لینڈ سلائیڈ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے ۲؍ لاکھ روپے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس کے لیڈرراہل گاندھی نے بھی مہلوکین کیلئے اظہار افسوس کیا ہے اور کہا کہ انہوں نے ریاستی وزیر اعلیٰ اور ضلعی کلکٹر سے بھی بات چیت کی ہے۔

راہل گاندھی نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’میں نے ان سے درخواست کی ہے کہ وہ تمام ایجنسیوں سے رابطے میں رہیں اور ایک کنٹرول روم قائم کریںاور راحت رسانی کیلئے کاموں کیلئے امداد کی ضرورت ہو تو ہمیں مطلع کریں۔ میں مرکزی وزیروں سے بات چیت کروں گا اور ان سے درخواست کروں گا کہ وہ وائناڈ کو ممکنہ مدد فراہم کریں۔ میں نے یو ڈی ایف کے کارکنان سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ریلیف اورریسکیوآپریشن میں انتظامیہ کی مدد کریں۔

حادثے کے بعد بڑے پیمانے پر راحت رسانی کا کام جاری ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK