آج انگلش پریمیر لیگ میں مانچسٹر یونائٹیڈ اور مانچسٹر سٹی کے درمیان مقابلہ۔ خراب دور سے گزرنے والی مانچسٹر یونائٹیڈ کی ٹیم میچ جیتنا چاہے گی۔
EPAPER
Updated: April 06, 2025, 10:29 AM IST | Manchester
آج انگلش پریمیر لیگ میں مانچسٹر یونائٹیڈ اور مانچسٹر سٹی کے درمیان مقابلہ۔ خراب دور سے گزرنے والی مانچسٹر یونائٹیڈ کی ٹیم میچ جیتنا چاہے گی۔
اسٹارمڈ فیلڈر کیون ڈی برائن پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ۱۰؍ سال بعد مانچسٹر سٹی فٹبال کلب چھوڑ دیں گے۔ خیال رہے کہ اس سیزن کے اختتام پر ان کا معاہدہ ختم ہو جائے گا۔ لہٰذا، انگلش پریمیر لیگ میں آج مانچسٹر ڈربی کا مقابلہ اولڈ ٹریفورڈ میں ہو گا، تو یہ آخری بار ہو گا جب باصلاحیت مڈفیلڈر پریمیر لیگ (ای پی ایل) میں مانچسٹر یونائٹیڈ کے خلاف میدان پر اتریں گے۔
گھریلو ٹیم یونائٹیڈ جو فی الحال پوائنٹس ٹیبل پر ۱۳؍ ویں نمبر پر جدوجہد کر رہی ہے، اپنے پڑوسی کو پریشان کرنے کی امید کرے گی لیکن مانچسٹر سٹی فٹبال کلب کیلئے، ٹاپ ۴؍ کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لئے یونائٹیڈ کے میدان پر جیتنا بہت ضروری ہے۔ تمام نظریں بلجیم کے مڈفیلڈر پر ہوں گی کہ آیا وہ اس باوقار مقابلے میں آخری بار کوئی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں یا نہیں۔ اب تک ڈی برائن نے اپنے سٹی کریئر کے دوران اولڈ ٹریفورڈ میں مانچسٹر یونائٹیڈ کے خلاف ۳؍ ای پی ایل فتوحات کا تجربہ کیا ہے۔
مانچسٹر سٹی اپنے فخر کو دوبارہ حاصل کرنے کی امید کرے گا کیونکہ وہ اس ہفتے کے آخر میں ایک اور مانچسٹر ڈربی کی تیاری کر رہا ہے۔ روبن اموریم کے ماتحت مایوس کن سیزن کو برداشت کرنے کے باوجود، مانچسٹر یونائٹیڈ فٹبال کلب اس میچ کو سال کے اپنے کچھ اعلیٰ پوائنٹس میں شمار کر سکتا ہے، جس نے دسمبر میں اتحاد کے خلاف ایک کے مقابلے ۲؍گول سے کامیابی حاصل کی تھی۔ سٹی کی ٹیم زخموں سے نبرد آزما ہے، حالانکہ ان میں سے اکثر پرانی خبریں ہیں۔ اس کے اچھے کھلاڑی زخمی ہیں۔
تازہ ترین اور سب سے زیادہ قابل ذکر غیر حاضری ارلنگ ہالینڈ کی ہے، جو بورن ماؤتھ فٹبال کلب کے خلاف ایف اے کپ کی۱۔ ۲؍گول سے جیت میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے۔ سیزن کے آخری ہفتے سے پہلے ان کی واپسی کی توقع نہیں ہے۔
عمر مارموس نے مڈ ویک میں لیسٹر سٹی کلب کے خلاف اسٹرائیکر کے طور پر کھیلا، ایک بار اسکور کیا اور ممکنہ طور پر اس ہفتے کے آخر میں اولڈ ٹریفورڈ میں بھی ابتدائی کردار میں ہوں گے۔ سیزن کے شروع میں پھٹوں کے کھنچاؤ کا شکار ہونے کے بعد روڈری ابھی تک دستیاب نہیں پیں جبکہ ناتھن اکے کے بھی مئی کے آخر تک باہر ہونے کی امید ہے۔ جان اسٹونس اور مینوئل اکانجی کے زخمی ہونے سے سٹی کے منیجر پیپ گارڈیالا کے دفاعی متبادل مزید کمزور ہو گئے ہیں۔
منیجرکی میچ سے قبل کی پریس کانفرنس میں اسکواڈ کے بارے میں کوئی نئی خبر نہیں تھی کیونکہ سوالات صرف کیون ڈی برائن کے اس فیصلے پر مرکوز تھے کہ آیا وہ سیزن کے اختتام پر ان کا معاہدہ ختم ہونے پر کلب چھوڑ دیں گے۔ بلجیم کے اسٹار مڈفیلڈر نے فٹبال کلب میں اپنے ۱۰؍ برسوں میں ہر میچ جیتا ہے۔