• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

گمبھیر کیلئے اہم چیلنج اپنے کھلاڑیوں کو سمجھنا: روی شاستری

Updated: July 27, 2024, 12:13 PM IST | Agency | New Delhi

ہندوستان کے سابق کوچ روی شاستری کا ماننا ہے کہ تجربے کے باوجود ہندوستانی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کیلئے اپنے کھلاڑیوں کو سمجھنا ایک بڑا چیلنج ہوگا۔ 

Ravi Shastri. Photo: INN
روی شاستری۔ تصویر : آئی این این

ہندوستان کے سابق کوچ روی شاستری کا ماننا ہے کہ تجربے کے باوجود ہندوستانی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کیلئے اپنےکھلاڑیوں کو سمجھنا ایک بڑا چیلنج ہوگا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ریویو پروگرام کے دوران شاستری نے کہاکہ کھلاڑیوں کا نظم و نسق کوچ کا بنیادی کام ہے۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ وہ یہ کیسے کرتے ہیں۔ ان کے پاس یہ سب کرنے کیلئے کافی تجربہ اور وسائل ہیں۔ وہ جلد از جلد کھلاڑیوں کو سمجھنے کی کوشش کریں گے کہ ان میں کیا خاص بات ہے، وہ کس طرح کے انسان ہیں، ان کی شخصیت اور فطرت کیسی ہے۔ انسان کو سمجھنے کے بہت سے معیارات ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ’’وہ ہم عصر ہیں اور ان کا انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا آخری سیزن بحیثیت مینٹور اچھا گزرا۔ ان کی عمر بھی ٹھیک ہے اور وہ ابھی جوان ہیں۔ وہ نئی حکمت عملی کے ساتھ ٹیم میں آئیں گے۔ اس کے علاوہ وہ زیادہ تر کھلاڑیوں کو قریب سے جانتے ہیں کیونکہ وہ ایک کھلاڑی اور مینٹور کے طور پر آئی پی ایل کی مختلف ٹیموں کا حصہ رہے ہیں۔ مجموعی طور پر یہ ایک بالکل نیا قدم ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK