• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کھو کھو ورلڈ کپ : نیپال کو شکست دیکر ہندوستان کا شاندار آغاز

Updated: January 15, 2025, 2:16 PM IST | Agency | New Delhi

کھو کھو ورلڈ کپ  میں ہندوستانی ٹیم نے نیپال کو۳۷-۴۲؍ سے شکست دے کر شاندار آغاز کیا۔ نیپال نے  ہندوستان کو سخت ٹکر دی جس کی توقع نہیں تھی۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

کھو کھو ورلڈ کپ  میںہندوستانی ٹیم نے نیپال کو۳۷-۴۲؍ سے شکست دے کر شاندار آغاز کیا۔ نیپال نے  ہندوستان کو سخت ٹکر دی جس کی توقع نہیں تھی۔ نیپال نے اپنے دونوں بار حملوں میں کامیابی حاصل کی لیکن ہندوستان نے ۵؍ پوائنٹ کی برتری حاصل کی۔ اس سے پہلے نائب صدر جگدیپ دھنکر نے اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ کا افتتاح کیا۔مردوں کا فائنل۱۹؍ جنوری کو کھیلا جائے گا۔ نیپال کے خلاف میچ میں ہندوستان نے پہلے حملہ کیا اور۰-۲۴؍سے کامیابی حاصل کی تاہم دوسری باری میں نیپال نے حملے کا فائدہ اٹھایا اور باری ۰-۲۰؍سے جیت لی۔ تیسری باری میں  ہندوستان کی باری تھی ۔ اس نے اس کا فائدہ اٹھایا اور۱-۱۸؍ سے کامیابی حاصل کی۔ اگلی باری میں نیپال نے حملہ۰-۱۶؍سے جیت لیا لیکن ہندوستان پانچ پوائنٹ کی برتری کے ساتھ جیت کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK