• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کدامبی سری کانت نے۲۹؍ منٹ میں میچ جیت لیا

Updated: October 02, 2023, 10:15 PM IST | Hangzhou

سری کانت نے بنجنگ جمنازیم میں راؤنڈ آف۶۴؍ میں ویتنام کے۸۱؍ ویں نمبر کے لی ڈک فاٹ کو سیدھے سیٹوں میں ۱۰۔۲۱، ۹۔۲۱؍سے شکست دی

Kidambi Srikant
کدامبی سری کانت۔ (تصویر:پی ٹی آئی)

ہندوستان کے اسٹار شٹلر اور سابق عالمی نمبر وَن کدامبی سری کانت نے پیر کو  ایشیائی کھیل۲۰۲۳ء کے بیڈمنٹن میں مردوں  کے سنگلز مقابلے میں اپنا پہلا میچ محض ۲۹؍منٹ میں جیت لیا۔ سری کانت نے بنجنگ جمنازیم میں راؤنڈ آف۶۴؍ میں ویتنام کے۸۱؍ ویں نمبر کے لی ڈک فاٹ کو سیدھے سیٹوں میں ۱۰۔۲۱، ۹۔۲۱؍سے شکست دی۔ سری کانت نے ویتنامی کھلاڑی کو کچھ زبردست اسمیش اور نیٹ پلے سے ہرا کر پہلا گیم۱۰۔۲۱؍ سے جیت لیا۔ فیٹ کے  دوسرے گیم میں کچھ ابتدائی پوائنٹس حاصل کئے، لیکن سری کانت نے اپنے حریف کو۷۔۱۱؍ سے پیچھے چھوڑ دیا اور آخر کار سیٹ۹۔۲۱؍ سے جیت لیا۔
       مردوں کے دیگرسنگلز میں، ورلڈ چمپئن شپ میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والے ایچ ایس پرنئے، جو چوٹ کی وجہ سے اتوارکو مردوں کے ٹیم ایونٹ کے فائنل میں نہیں پہنچ پائے تھے، کو راؤنڈ آف ۶۴؍ میں بائی ملا۔ سری کانت اور پرنئے منگل کو اپنے متعلقہ مردوں کے سنگلز راؤنڈ میچوں میں قسمت آزمائیں گے۔ سری کانت کا مقابلہ جمہوریہ کوریا کے یونگیو لی سے ہوگا، جب کہ پرنئے کا مقابلہ منگولیا کے بٹداوا منکھابت سے ہوگا۔
اس دوران کے سائی پرتیک اور تنیشا کرسٹو نے مکسڈ ڈبلز میں راؤنڈ آف۱۶؍ میں داخلہ  حاصل کیا۔ انہوں نے چین کے مکاؤ کے ایوگ چونگ لیونگ اور  این جی وینگ چی کو۱۸۔۲۱، ۱۴۔۲۱؍ سے شکست دی۔ دوسری طرف، ساتوک سائراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی جوڑی نے ہانگ کانگ، چین کے ہین لونگ چاؤ اور چون وائی لوئی کو راؤنڈ آف۳۲؍ میں  ۱۱۔۲۱، ۱۶۔۲۱؍سے شکست دی۔
ہندوستانی بیڈمنٹن جوڑی کا مقابلہ پری کوارٹر فائنل میں انڈونیشیا کے ڈینیئل مارتھن اور لیو رولی کارنینڈو سے ہوگا۔ مردوں کے ڈبلز میں، ایم آر ارجن اور دھرو کپیلا جاپان کے تاکورو ہوکی-یوگو کوبیاشی کے خلاف ۳۔۱۱؍سے پیچھے تھے، لیکن ہندوستانی جوڑی کو ایم آر ارجن کی چوٹ کی وجہ سے واک اوور دیا گیا۔ مکسڈ ڈبلز جوڑی سکی ریڈی اور روہن کپور کو بھی ملائیشیا کے جیمی شیون لائی اور گوہ سون ہواٹ کے خلاف راؤنڈ آف۳۲؍ میچ سے ریٹائرڈ ہونا پڑا۔ روہن کپور انجری کے باعث کورٹ پہنچے اور صرف ۲؍ پوائنٹس کھیلنے کے بعد میچ ختم کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK