• Mon, 06 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کے کے ایف آئی نے کھو کھو ورلڈ کپ ٹرافی، میسکٹ تیجس اور تارا کی نقاب کشائی کی

Updated: January 04, 2025, 1:16 PM IST | Agency | New Delhi

کھو کھو فیڈریشن آف انڈیا (کے کے ایف آئی)  نے جمعہ کو۱۳؍ سے۱۹؍ جنوری تک جاری رہنے والے پہلے کھو کھو ورلڈ کپ کے لئے  ٹرافیزاور میسکٹ تیجس اور تارا کی نقاب کشائی کی۔

Kho Kho World Cup trophy unveiling photo. Photo: INN
کھو کھو ورلڈکپ کی ٹرافی کی نقاب کشائی کی تصویر۔ تصویر: آئی این این

کھو کھو فیڈریشن آف انڈیا (کے کے ایف آئی)  نے جمعہ کو۱۳؍ سے۱۹؍ جنوری تک جاری رہنے والے پہلے کھو کھو ورلڈ کپ کے لئے  ٹرافیزاور میسکٹ تیجس اور تارا کی نقاب کشائی کی۔
 کے کے ایف آئی نے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے زیراہتمام  جمعہ کو منعقدہ  ایک تقریب میں  کھو-کھو ورلڈ کپ کے لیے خواتین اور مردوں کی ٹرافیز اور میسکٹس تیجس اور تارا کی نقاب کشائی کی۔ دہلی کے اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں ۶؍ براعظموں کے ۲۴؍ ممالک سے۲۱؍ مردوں اور۲۰؍خواتین کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
 اس موقع پر کے کے ایف آئی کے صدر سدھانشو متل نے بتایا کہ کھو کھو ورلڈ کپ کے لیے  کھیلوں کی وزارت اور وزیر اعظم نے حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور ٹائیگر شراف اس کے  سفیر  ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں مردوں اور خواتین کی دو الگ الگ  رنگوں کی ٹرافیز ہوں گی۔ نیلی ٹرافی مردوں کی چمپئن  شپ کے لیے ہے اور سبز ٹرافی خواتین کے مقابلے کے لیے ہے۔ دونوں ٹرافیز اپنے عصری ڈیزائن کے ذریعے کھو-کھو کی کامیابی کی عکاسی کرتی ہیں، جس میں بہتے ہوئے کرو اور سنہری رنگ کے ڈیزائن ہیں۔ نیلی ٹرافی اعتماد، عزم اور ہمہ گیر اپیل کی علامت ہے جبکہ سبز ٹرافی ترقی اورزندگی کی طاقت کی نمائندگی کرتا ہے۔ دونوں  ہی ٹرافیز میں پیچیدہ کرسٹل  کی تفصیل ہے جو مسابقت کی اعلیٰ ترین سطحوں پر متوقع درستگی اور عمدگی کا مظہر ہے۔
 اس دوران ٹورنامنٹ کی آفیشل میسکٹ جوڑی ’تیجس‘ اور ’تارا‘ کو بھی متعارف کروایا ۔ یہ میسکٹ کھیل کی رفتار، چستی اور ٹیم ورک کی بنیادی خصوصیات کی عکاسی کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK