Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

کے کے آر کی توجہ لگاتار دوسرے آئی پی ایل خطاب پر مرکوز

Updated: March 16, 2025, 7:41 PM IST | Kolkata

ٹیم کے کھلاڑی پریکٹس میں مصروف۔ ٹیم نئے کپتان کی قیادت میں آئی پی ایل ۲۰۲۵ء میں کھیلنے کے لئے تیار ہے

KKR Player Practice.Photo:INN
کے کے آر کے بلے باز پریکٹس کررہے ہیں۔(تصویر:آئی این این)

 دفاعی چمپئن کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) نئی قیادت میں ٹاٹا آئی پی ایل ۲۰۲۵ء کے سیزن کی تیاری کر رہا ہے۔ حال ہی میں ایک پریس کانفرنس میں  نئے کپتان اجنکیا رہانے، مینٹور ڈوین براوو، ہیڈ کوچ چندرکانت پنڈت اور نائب کپتان وینکٹیش ایّر نے اگلے  سیزن اور ٹیم کی تیاریوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ رہانے نے کہاکہ ’’مجھے یہ موقع دینے کیلئے  میں مینجمنٹ کا بے حد شکر گزار ہوں۔‘‘ تجربہ کار بلے باز نے چمپئن  بننے کے دباؤ کو قبول کرتے ہوئے کہاکہ ’’ہم اس سیزن میں یقینی طور پر اپنی بہترین کارکردگی پیش کریں گے۔‘‘
 جب ان کی بیٹنگ پوزیشن کے بارے میں پوچھا گیا تو رہانے نے ٹیم کی اولین ضرورت  پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ’’میں نے ہمیشہ وہیں کھیلا ہے، جہاں ٹیم چاہتی تھی کہ میں کھیلوں۔ ٹیم کی ضرورت ہمیشہ اولین ترجیح ہوتی ہے۔‘‘
 مینٹور ڈوین براوو نے ٹیم کی کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ’’پچھلے سیزن میں جو اچھی چیزیں ہوئیں، انہیں بدلنا میرے لیے کسی بھی صورت مناسب نہیں ہوگا۔ شاہ رخ خان جیسے باس کا ہونا واقعی شاندار ہے، جو کھیل میں بے حد دلچسپی رکھتے ہیں... وہی توانائی اور جذبہ،  ٹیم میں یہاں بھی لانے کی کوشش کروں گا۔‘‘
 نیلامی میں اچھی قیمت حاصل کرنے والے نائب کپتان  وینکٹیش  ایّر، براوو کے ساتھ کام کرنے کیلئے  بے حد پرجوش تھے۔ انہوں نے کہاکہ ’’وہ تاریخ کے سب سے کامیاب ٹی۲۰؍کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، اس لیے وہ بے پناہ تجربہ ساتھ لائیں گے۔ تجربے سے بڑھ کر کچھ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے بے شمار میچ کھیلے ہیں اور ویسٹ انڈیز سمیت مختلف فرنچائزیز کے لیے کئی میچ جیتے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK