• Wed, 27 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کے ایل راہل نے پرتھ میں کارنامہ انجام دیا، ٹیسٹ کرکٹ میں ۳؍ہزار رن مکمل کئے

Updated: November 23, 2024, 1:31 PM IST | Agency | Perth

ہندوستانی بلے باز کے ایل راہل نے جمعہ کو ۳۰۰۰؍ ٹیسٹ رن مکمل کر لئے۔ کے ایل راہل نے یہ کارنامہ آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گاوسکر ٹرافی (بی جی ٹی) کے پہلے ٹیسٹ کے دوران انجام دیا۔ 

Kl Rahul. Photo: INN
کے ایل راہل۔ تصویر : آئی این این

ہندوستانی بلے باز کے ایل راہل نے جمعہ کو ۳۰۰۰؍ ٹیسٹ رن مکمل کر لئے۔ کے ایل راہل نے یہ کارنامہ آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گاوسکر ٹرافی (بی جی ٹی) کے پہلے ٹیسٹ کے دوران انجام دیا۔ 
 پہلی اننگز کے دوران کے ایل راہل نے ۷۴؍ گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے۲۶؍  رن کی مختصر لیکن صبر آزما اننگز کھیلی۔ تاہم، ان کی اننگز ایک متنازع فیصلے کی وجہ سے مختصر ہوگئی۔ تیز گیندبازمشیل اسٹارک کو وکٹ کیپر ایلکس کیری کے ہاتھوں کیچ کروائے جانے کے بعد کے ایل راہل اپنا وکٹ گنوا بیٹھے۔ تاہم سوال یہ تھا کہ اسنیکومیٹر میں یہ آواز گیند کے بلے یا اس کے بلے کے پیڈ سے ٹکرانے کی وجہ سے آئی؟ تھرڈ امپائر رچرڈ ایلنگ ورتھ نے انہیں آؤٹ قرار دے دیا کیونکہ گیند ان کے بلے سے ٹکرائی تھی۔
 ٹیم انڈیا کے بلے بازکے ایل راہل نے ۵۴؍ میچوں کی ۹۲؍ اننگز میں ۳۳ء۷۸؍ کے اوسط سے ۸؍ سنچریوں اور۱۵؍ نصف سنچریوں کی مدد سے۳۰۰۷؍ رن  بنائے ہیں۔ ان کا بہترین اسکور۱۹۹؍رن  ہے۔  آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ میں ان کی عمدہ سنچریوں نے انہیں بیرون ملک حالات میں ایک قابل اعتماد متبادل بنا دیا ہے، اس کے باوجود ان کی متضاد کارکردگی نے اکثر ان کے خلاف مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔ یہ سال ان کے لئے ٹیسٹ میں اتار چڑھاؤ سے بھرا رہا، جس میں انہوں نے ۶؍ میچوں اور ۹؍ اننگز میں ۳۲ء۵۰؍ کے  اوسط سے۲۶۰؍ رن بنائے۔ انہوں نے دو نصف سنچریاں اسکور کی ہیں جس میں ان کا بہترین اسکور۸۶؍ رن  رہا ہے۔ 
  امسال ان کی کارکردگی اچھی نہیں رہی تھی جس کی  وجہ سے انہیں اہم ٹورنامنٹ سے باہر کردیا گیا تھا۔ اس کے باوجود انہوں نے اچھا مظاہرہ کرتےہوئے بارڈر گاوسکر ٹرافی کی ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔ جمعہ کو وہ اچھا کھیل رہے تھے لیکن انہیں غلط طریقے سے آؤٹ قرار دیا گیا۔ وہ مایوسی کی حالت میں پویلین لوٹ گئے تھے۔ حالانکہ آؤٹ ہونے سے قبل انہوں نے ٹیم کے وکٹ گرنے کے سلسلے کو روک دیا تھا۔ میچ کے بعد انہوں نے کہاکہ میں نے اس معاملے میں کچھ نہیں کہنا چاہوں گا۔ یہ امپائرس کا فیصلہ تھا۔ انہو ںنے کہاکہ میں نے ٹیم کیلئے اچھا کھیلنے کی پوری کوشش کی  اور امید کرتاہوںکہ اگلی اننگز میں اچھی بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو بہتر کروں اور آسٹریلیا کو زیادہ ہدف دوں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK