ہندوستانی بلے باز وکٹ کیپر کے ایل راہل نے چمپئن ٹرافی کے فائنل میں فتح کے بعد کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں جیت کے بعد ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے میں چاند پر پہنچ گیا ہوں۔
EPAPER
Updated: March 11, 2025, 1:26 PM IST | Agency | Dubai
ہندوستانی بلے باز وکٹ کیپر کے ایل راہل نے چمپئن ٹرافی کے فائنل میں فتح کے بعد کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں جیت کے بعد ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے میں چاند پر پہنچ گیا ہوں۔
ہندوستانی بلے باز وکٹ کیپر کے ایل راہل نے چمپئن ٹرافی کے فائنل میں فتح کے بعد کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں جیت کے بعد ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے میں چاند پر پہنچ گیا ہوں۔
کے ایل راہل نے چمپئن ٹرافی کی جیت کو ایک خواب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہندوستان ٹیم کی محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ میری پہلی چمپئن ٹرافی ہے اور جیتنے کے بعد مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میں چاند پر ہوں، ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی پیش کی اور ہر کھلاڑی نے اپنی ذمہ داری پوری کی اور یہی ہماری کامیابی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔
ٹیم انڈیا کے وکٹ کیپر نے بطور وکٹ کیپر اپنی کارکردگی کے بارے میں کہا کہ یہ میرے لئے کوئی نئی بات نہیں، جب لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں نے وکٹ کیپنگ کب شروع کی تو میں ان سے یہی کہتا ہوں کہ بھائی! میں ہمیشہ سے وکٹ کیپر تھا لیکن ٹیم میں مجھے اس کا موقع کم ہی ملا۔
اُنہوں نے بتایا کہ جب میں نے کرکٹ کھیلنا شروع کیا تھی تو وکٹ کیپر بلے باز کی حیثیت سے کیا تھا لیکن وقت کے ساتھ بیٹنگ پر زیادہ توجہ دی۔ کے ایل راہل نے بتایا کہ۲۰۱۹ء میں جب ٹیم کو وکٹ کیپر کی ضرورت تھی تو میں نے ذمہ داری قبول کی اور اُس وقت سے اب تک یہ کردار ادا کر رہا ہوں۔ اُنہوں نے بیٹنگ پوزیشن کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ ٹیم کی ضروریات کے مطابق خود کو ڈھالنے کی کوشش کرتا ہوں، کرکٹ ایک ٹیم گیم ہے اس لئے آپ کو اپنی ذمہ داری کو سمجھنا اور اسی کے مطابق کارکردگی پیش کرنا ہوتاہے۔کے ایل راہل نے چمپئن ٹرافی کے ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہو ںنے اس ٹورنامنٹ میں وکٹ کیپنگ بھی کی اور اس میں بھی مستعدی دکھائی۔ وکٹ کے پیچھے انہوں نے کچھ اچھے کیچ بھی لئے اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔