• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کوہلی اور اسمتھ میں دلچسپ مقابلہ ہوگا: گلین میکسویل

Updated: September 14, 2024, 11:11 AM IST | Agency | New Delhi

آسٹریلیائی آل راؤنڈر گلین میکسویل اس سال کے آخر میں ہندوستان کے خلاف بارڈر گاوسکر ٹرافی میں جدید دور کے دو مایہ ناز بلے بازوں وراٹ کوہلی اور اسٹیو اسمتھ کا مقابلہ دیکھنے کیلئے پرجوش ہیں۔

Virat Kohli. Photo: INN
وراٹ کوہلی ۔ تصویر : آئی این این

آسٹریلیائی آل راؤنڈر گلین میکسویل اس سال کے آخر میں ہندوستان کے خلاف بارڈر گاوسکر ٹرافی میں جدید دور کے دو مایہ ناز بلے بازوں وراٹ کوہلی اور اسٹیو اسمتھ کا مقابلہ دیکھنے کیلئے پرجوش ہیں۔ کوہلی اور اسمتھ موجودہ دور کے `فیب فوربلے بازوں میں شامل ہیں جن میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن بھی شامل ہیں۔ 
 میکسویل نے کہاکہ ’’ جس طرح یہ دونوں سپر اسٹار بلے باز اسمتھ اور کوہلی کھیل رہے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ ان کی بلے بازی کا بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے نتائج پر بہت زیادہ اثر پڑے گا۔ دونوں یا ان میں سے ایک بہت زیادہ رن بنانے والاہے۔ ہمارے دور کے ان دو بہترین کھلاڑیوں کو آمنے سامنے کھیلتے ہوئے دیکھنا دلچسپ ہوگا۔ ‘‘ کوہلی اور اسمتھ دونوں ہی سابق کپتان ہیں اور میدان میں دونوں کے درمیان کئی بار گرما گرم بحث ہو چکی ہے تاہم حالیہ دنوں میں ان کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ اسمتھ نے کہا تھا کہ اگر ہم ان کے رویے کی بات کریں تو ہندوستانی کھلاڑیوں میں کوہلی آسٹریلیائی ہیں۔ انہوں نے کہا تھاکہ `مجھے یقین ہے کہ وراٹ کوہلی سوچ اور عمل کے لحاظ سے آسٹریلوی ہیں جس طرح وہ چیلنج کا سامنا کرتے ہیں اور حریف پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں وہ قابل دید ہوتا ہے۔ وہ ہندوستانی کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ آسٹریلوی ہیں۔ خیال رہے کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ۵؍ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز۲۲؍ نومبر ۲۰۲۴ءسے پرتھ میں ہوگا۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK