• Fri, 22 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے ’کوربو، لوربو، جیتبو‘ نعرے کوعملی جامہ پہنایا

Updated: May 28, 2024, 11:35 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل ) ۲۰۲۴ء کے سیزن کا خاتمہ اتوار کی رات کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے چمپئن بننے کے ساتھ  ہوگیا۔

All the Kolkata players rushed to Venkatesh Iyer and were quick to hug him after achieving a modest target in the IPL final. Iyer scored a half-century. Photo: INN
آئی پی ایل کے فائنل میں معمولی ہدف حاصل کرنےکے بعد کولکاتا کے سبھی کھلاڑی وینکٹیش ایّر کے پاس پہنچ گئے اور انہیں گلے لگانے میں تیزی دکھائی تھی۔ ایّر نے نصف سنچر ی بنائی تھی۔ تصویر : آئی این این

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل ) ۲۰۲۴ء کے سیزن کا خاتمہ اتوار کی رات کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے چمپئن بننے کے ساتھ  ہوگیا۔ حالانکہ آئی پی ایل کے اس سیزن کا فائنل یکطرفہ کہا جارہا ہے لیکن تیسری بار چمپئن بننے والی ٹیم نے میدان پر زبردست کھیل کے جذبے کو پیش کیا۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کا مشہور نعرہ ’کوربو، لوربو، جیتبو‘ کو اس ٹیم نے خطابی مقابلے میں صحیح ثابت کردیا۔ حیدرآباد سن رائزرس کو ۸؍وکٹ سے شکست دیتے وقت کولکاتا کے کھلاڑیوں کی سخت محنت نظر آرہی تھی اور ہم یہاں اسے تصویروں کے ذریعہ قارئین کے سامنے پیش کررہے ہیں۔ یہ وہ لمحات ہیں  جن میں کولکاتا کے کھلاڑیوں نے حریف ٹیم کی مضبوط بلے بازی کی دھجیاں بکھیر دی تھیں۔ 

کولکاتا کےگیندباز ویبھو اروڑہ نے حیدرآباد کو ٹریوس ہیڈ کی شکل میں پہلا جھٹکا دیا۔ ہیڈ صفر پر آ ؤٹ ہوئے تھے۔

آئی پی ایل کے سب سے مہنگے کھلاڑی مشیل اسٹارک نے ۲؍وکٹ لئے۔

آندرے رسل نے حیدرآباد کے ۳؍ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

آئی پی ایل میں کس کو کتنی رقم ملی ؟
بی سی سی آئی نے آئی پی ایل۲۰۲۴ء کیلئے۴۶ء۵؍ کروڑ روپے کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔ 
کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) آئی پی ایل کا چمپئن  بنا اور اس کو  انعامی رقم کے طور پر۲۰؍ کروڑ روپے ملے۔
 رنر اپ سن رائزرس حیدرآباد(ایس آر ایچ ) کو۱۳؍ کروڑ روپے کی انعامی رقم ملی ۔  
اسٹار کھلاڑی وراٹ کوہلی نے انڈین  پریمیر  لیگ میں سب سے زیادہ۷۴۱؍ رن بنا کر اورنج کیپ جیت لی ہے۔ انہیں اورنج کیپ کے فاتح کے طور پر ۱۵؍ لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔
پنجاب کنگز کے ہرشل پٹیل نے۲۴؍ وکٹ لے کر پرپل کیپ جیتی۔ ہرشل پٹیل کو بھی ۱۵؍ لاکھ روپے ملیں گے۔ 

آئی پی ایل کے فائنل میں کولکاتا کے سبھی کھلاڑیوں نے شاندار فیلڈنگ کا مظاہر ہ کیا۔

کولکاتا کے گیندباز ہرشیت رانا وکٹ لینے پر اپنے انداز میں جشن منارہے ہیں۔

سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان پیٹ کمنس نے اپنی ٹیم کا وقار بچانے کی پوری کوشش کی۔

گمبھیر نے آئی پی ایل فائنل کے بعد جئے شاہ سے ملاقات کی
ٹیم انڈیا کے سابق کھلاڑی اور کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے مینٹور گوتم گمبھیر نے اتوار کو آئی پی ایل۲۰۲۴ء کے فائنل کے بعد بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ سے ملاقات کی۔ آئی پی ایل کے اس سیزن کا فائنل اتوار کو کولکاتا اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میں کولکاتا نے حیدرآباد کو۸؍ وکٹ سے شکست دے کر چمپئن بن گیا۔ گمبھیر اس سیزن میں کولکاتا کے مینٹور ہیں۔ گمبھیر میچ کے بعد جے شاہ سے ملنے آئے جس سے ان کے ہندوستان کا ہیڈ کوچ بننے کی قیاس آرائیاں بڑھ گئیں۔ گمبھیر راہل  دراوڑ کی جگہ لینے کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔ خیال رہے کہ  راہل  دراوڑ اس وقت ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ ہیں۔ ان کا دور امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے بعد ختم ہو جائے گا۔ 

آئی پی ایل کے اعدادوشمار

کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی جیت کا فارمولاکیا تھا؟
کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے آئی پی ایل کی چمپئن شپ کا خطاب جیت لیا۔ ایسے میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کولکاتا نے اس بار ایسا کیا مختلف کیا جس کی وجہ سے وہ چمپئن  بن گیا۔  اس کے گوتم گمبھیر کا فارمولا تھا۔ 
کولکاتا نے اس سیزن کیلئے  اپنے سابق کپتان گوتم گمبھیر کو مینٹور مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔ کہا جاتا ہے کہ ٹیم کے مالک شاہ رخ خان نے گمبھیر کے سامنے ایک بلینک چیک دیا تھا اور انہیں اگلے۱۰؍ سال کے لئے مینٹور شپ کی پیشکش کی تھی۔ گمبھیر پہلے لکھنؤ سپر جائنٹس کے مینٹور تھے۔ انہوں نے کولکاتا میں شمولیت اختیار کی  اور آتے ہی ٹیم کو تبدیل کردیا۔ گمبھیر نے اپنے کھلاڑیوں کو مارنے کا لائسنس دیا۔ اس کا مطلب ہے زمین پر جا کر اظہار خیال کریں۔ اس کی مثال سنیل نارائن ہیں۔۷؍ نمبر پر آنے والے سنیل نارائن نے اس سیزن میں اوپننگ کی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK