• Sat, 01 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کونیرو ہمپی نے ورلڈ ریپڈ شطرنج چمپئن شپ کا خطاب جیت لیا

Updated: December 30, 2024, 1:28 PM IST | Agency | New Delhi

ہندوستان کی گرینڈ ماسٹر کونیرو ہمپی نے اتوار کو انڈونیشیا کی آئرین سکندر کو شکست دے کر دوسری بار ورلڈ ریپڈ شطرنج چمپئن شپ کا خطاب جیت لیا۔

Koneru Humpy. Picture: INN
کونیرو ہمپی۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان کی گرینڈ ماسٹر کونیرو ہمپی نے اتوار کو انڈونیشیا کی آئرین سکندر کو شکست دے کر دوسری بار ورلڈ ریپڈ شطرنج چمپئن شپ کا خطاب جیت لیا۔ ہمپی نے اس سے قبل ۲۰۱۹ء میں جارجیا میں یہ مقابلہ جیتا تھا۔ ہندوستان کی نمبر ایک خاتون شطرنج کھلاڑی چین کی ژو وینجن کے بعد ایک سے زیادہ بار یہ عالمی خطاب جیتنے والی دوسری کھلاڑی بن گئی ہیں۔ وہ ایسا کرنے والی ہندوستان کی پہلی خاتون شطرنج کھلاڑی ہیں۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہمپی نے ہندوستانی شطرنج کیلئے سال کا اختتام شانداری طریقے سے کیا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ڈی گوکیش سنگاپور میں کلاسیکل شطرنج کی عالمی چمپئن شپ میں چین کے ڈنگ لرین کو شکست دے کر عالمی چمپئن بنے تھے۔ ہمپی نے ریپڈ چیس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے ماسکو میں منعقدہ مقابلے کے ۲۰۱۲ء کے ایڈیشن میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ہمپی نے ۲۰۱۹ءمیں جارجیا کے بٹومی میں چمپئن شپ جیت کر کامیابی کی بلندی پر پہنچی تھیں گزشتہ سال (۲۰۲۳ء) انہوں نے سمرقند، ازبکستان میں اسی ٹورنامنٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ وہ ۲۰۲۳ءمیں روس کی ایناستاسیا بوڈناروک کے خلاف ٹائی بریک میں  ہار کرخطاب  سے محروم ہوگئی تھیں۔
کونیرو ہمپی نے ۲۰۲۴ءکے آخر میں  ریپڈ شطرنج چمپئن شپ کا خطاب جیت کر شا ندار واپسی کی۔اس ٹورنامنٹ کے فائنل راؤنڈ سے قبل ہمپی ۶؍ دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ مشترکہ طور پر ٹاپ پوزیشن پر تھےں۔ ہمپی کے علاوہ سو وینزون، کترینا لگنو، ہاریکا ڈروناویلی، افروجا خامدامووا، تان ژونگی اور آئرین سبھی کے ۷ء۵؍ پوائنٹس تھے۔ ہمپی کے علاوہ باقی تمام کھلاڑیوں نے ڈرا کھیلا لیکن ہمپی نے فائنل راؤنڈ میں آئرین کیخلا ف کامیابی حاصل کر کے ٹائٹل پر قبضہ کر لیا۔ اس جیت کے ساتھ انہوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ ریپڈ چیس میں دنیا کی بہترین شطرنج کی کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK