ریئل میڈرڈ کے اسٹار کھلاڑی کوالاویز کے خلاف میچ کے دوران پیر میں چوٹ لگ گئی تھی۔
EPAPER
Updated: September 27, 2024, 1:48 PM IST | Agency | Madrid
ریئل میڈرڈ کے اسٹار کھلاڑی کوالاویز کے خلاف میچ کے دوران پیر میں چوٹ لگ گئی تھی۔
کھیلوں کی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق کائلیان ایمباپے ران میں تکلیف کے باعث ۳؍ ہفتوں تک میدان سے باہر رہیں گے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ وہ ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے ساتھ ریئل میڈرڈ کے ڈربی میچ سے محروم رہیں گے۔ واضح رہے کہ اسٹار فارورڈ کھلاڑی کائلیان ایمباپے الاویز کے خلاف میچ کے دوران کھیل کے ۸۰؍ ویں منٹ میں تکلیف کے سبب میدان سے باہر چلے گئے تھے۔ ریئل میڈرڈ نے برنابیو میں کھیلے جانے والے میچ میں الاویز کے خلاف۲؍کے مقابلے ۳؍گول سے کامیابی حاصل کی تھی جس میں کائلیان ایمباپے نے بھی گول کیا تھا۔
کھیل کے ۸۰؍ویں منٹ میں کائلیان ایمباپے کو ران میں تکلیف محسوس ہوئی اور انہوں نے خود باہر جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ کوچ کارلو اینسیلوٹی نے میچ کے بعدکائلیان ایمباپے کے زخمی ہونے کو ایک بڑا جھٹکاقرار دیا اور کہا کہ ایمباپےنے تکلیف ہونے پر میچ کو چھوڑنے کی فیصلہ کیا تھا۔ دریں اثنا انہیں لگنے والی چوٹ سنگین نظر آرہی ہے۔ ریئل میڈرڈ نے پریس ریلیز میں کہا کہکائلیان ایمباپے پر کئی طبی ٹیسٹ کئے گئے ہیں اور یہ انکشاف ہوا ہے کہ ان کے بائیں پیر میں تکلیف ہے جسے ٹھیک ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ وہ تقریباً۳؍ ہفتوں تک غیر حاضر رہیں گے، جس کی وجہ سے وہ چمپئن لیگ میں للی کے خلاف، لا لیگا میں ولا ریئل کے خلاف اور فرانس کےلئے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ ریئل میڈرڈ کیلئے کائلیان ایمباپے کی کارکردگی میں پورے سیزن میں مسلسل بہتر ہوتی رہی ہے اور انہوں نے لا لیگا میں اب تک ۵؍ گول اسکور کئے ہیں۔