اسپینش لیگ میں گرونا فٹبال کلب نے بارسلونا کو ۲۔۴؍ گول سے شکست دے کر ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔ بارسلونا کے سبھی کھلاڑی ناکام۔
EPAPER
Updated: December 12, 2023, 11:48 AM IST | Agency | Barcelona
اسپینش لیگ میں گرونا فٹبال کلب نے بارسلونا کو ۲۔۴؍ گول سے شکست دے کر ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔ بارسلونا کے سبھی کھلاڑی ناکام۔
گرونا فٹبال نے مضبوط حریف بارسلونا فٹبال کلب کو۲۔۴؍گول سے شکست دے کر اسپینش لیگ ٹائٹل کے حقیقی دعویدار تصور کئے جانے کے اپنے عزم کو ظاہر کردیا ہے۔ یوکرین کے فارورڈس آرٹیم ڈوبیک اور وکٹر تسیگنکوف نے گرونافٹبال کلب کے ابتدائی گول کئے۔ میگوئل گوٹیریز، ویلری فرنانڈیز اور کرسٹیان اسٹوانی نے ایک ایک گول کرکے دفاعی لیگ کے خلاف فتح پر مہر ثبت کی۔ بارسلونا کی جانب سے رابرٹ لیوانڈوسکی اور ایلکائی غندوغان نے گول کئے۔
بارسلونا کے گھریلو میدان پر ملنے والی جیت نے گرونا کو ریئل میڈرڈ سے ۲؍ پوائنٹس آگے کردیاہے، جو ہفتے کے روز ریئل بیٹس کے ساتھ۱۔۱؍ گول سے ڈرا کھیل کر دوسری پوزیشن پر ہے۔ بارسلونا چوتھے نمبر پر چلا گیاہے، اپنے علاقائی حریف سے ۷؍ پوائنٹس اور میڈرڈ سے ۵؍پوائنٹس پیچھے ہے۔ ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے آخری مقام پر موجود المیریا کو۱۔۲؍گول سے شکست دے کر دوبارہ تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے، اس کے ساتھ ہی لیگ میں اپنے گھر پر جیت کے سلسلے کو۱۷؍ میچوں تک بڑھادیا ہے۔ ایٹلیٹیکو میڈر کے بارسلونا کے برابر۳۴؍ پوائنٹس ہیں ۔
میچ کے بعد بارسلونافٹبال کلب کے کور ژاوی ہرنانڈیز نے کہاکہ گرونافٹبال کلب بہت سارے کریڈٹ کے مستحق ہیں ۔ بارسلونا کے کوچ نے کہا کہ ان کی ٹیم بہت اچھی ہے۔ یہ ایک برابر کا میچ تھا، اس میچ کا فیصلہ کچھ بھی ہوسکتا تھا۔ یہ بھی ایک منصفانہ نتیجہ ہوتا اگر ہم اسے جیت لیتے۔ خیال رے کہ گرونا جزوی طور پر مانچسٹر سٹی کی ابوظہبی کی ملکیت میں ہے۔مشیل سانچیز کی کوچنگ والی ٹیم، مین سٹی سے ملتے جلتے رنگوں کے ساتھ سفید اور نیلے رنگ کی یونیفارم میں تھی، اسپین میں کچھ بہترین فٹبال کھیل رہی ہے اور سیزن کے آغاز سے ہی اپنی پوزیشن پر سب سے اوپر ہے۔ مشیل نے کہاکہ یہ ایک خاص فتح ہے، اس سے ہمیں برتری ملتی ہے۔نتیجے سے بہت خوش ہوں۔