• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسٹیڈیم میں شائقین نہ ہونے سےکرکٹ معیار پر کوئی اثر نہیں: لکشمن

Updated: August 27, 2020, 11:41 AM IST | Agency | Dubai

سن رائزرس حیدرآباد بیٹنگ کے مینٹر وی وی ایس لکشمن کا خیال ہے کہ آئی پی ایل میں تماشائی نہ ہونے کے باوجود بھی کرکٹ کے معیار پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ لیکن انہیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) میں پچوں کے بارے میں تشویش ہے۔

VVS Laxman. Picture:INN
وی وی ایس لکشمن۔ تصویر: آئی این این

  سن رائزرس حیدرآباد بیٹنگ کے مینٹر وی وی ایس لکشمن کا خیال ہے کہ آئی پی ایل میں تماشائی نہ ہونے کے باوجود بھی کرکٹ کے معیار پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ لیکن انہیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) میں پچوں کے بارے میں تشویش ہے۔آئی پی ایل کا انعقاد۱۹؍ستمبر سے۱۰؍ نومبر تک متحدہ عرب امارات میں ہونا ہے اور یہ ٹورنامنٹ بائیوسیکیور پروٹوکول کے تحت ہوگا۔ سیکیورٹی کی وجہ سے اس ٹورنامنٹ میں شائقین کی موجودگی نہیں ہوگی۔ لکشمن نے اپنی فرنچائزی  کے ذریعہ جاری کردہ ویڈیو میں کہا کہ میں کرکٹ کے تمام شائقین کو یقین دلاتا ہوں کہ وہ میدان میں تماشائی نہ ہونے کے باوجود بہترین انداز میں اس سے لطف اندوز ہوں گے۔ شائقین کو یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ ناظرین کے بغیر کھیلنا کرکٹ کا معیار کم کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ شاید پچ تھوڑی سست ہے لیکن ہمیں انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ گراؤنڈ عملہ کی کاوشیں ہمیں حیرت میں ڈال سکتی ہیں۔ وہاں کا آؤٹ فیلڈ بہترین ہے لیکن پچ سست ہوسکتی ہے۔ مجھے امید ہے کہ گراؤنڈ عملہ اس کی دیکھ بھال کرے گا۔آئی پی ایل کے اس سیزن کے لئے کھلاڑیوں کی بولی میں سن رائزرس کی توجہ ہندوستان کے نوجوان مڈل آرڈر بیٹسمین پر مرکوز تھی۔ انہوں نے دیگر کھلاڑیوں جیسے پریم گرگ ، عبد الصمد ، وراٹ سنگھ اور بی سندیپ کو ٹیم میں شامل کیا۔ لکشمن نے کہا کہ ٹیم انتظامیہ کی یہ شعوری کوشش تھیلکشمن نے کہا کہ کھلاڑیوں کی بولی میں نوجوانوں کو ٹیم میں شامل کرنا ایک شعوری کوشش تھی۔ جوان ہونے کے ناطے ان کھلاڑیوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اگر آپ ہماری ٹیم کو دیکھیں تو ہماری ٹیم کے پاس ہندوستان اور بیرون ملک سے بہت سے تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK