لکشیا نے عالمی نمبر دو کو صرف۳۶؍ منٹ میں سیدھے سیٹوں میں۱۳۔۲۱، ۱۰۔۲۱؍ سے شکست دی۔ ہندوستانی کھلاڑی نے میچ پر غلبہ حاصل کرلیا تھا۔
EPAPER
Updated: March 15, 2025, 12:23 PM IST | Agency | Birmingham
لکشیا نے عالمی نمبر دو کو صرف۳۶؍ منٹ میں سیدھے سیٹوں میں۱۳۔۲۱، ۱۰۔۲۱؍ سے شکست دی۔ ہندوستانی کھلاڑی نے میچ پر غلبہ حاصل کرلیا تھا۔
ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی لکشے سین نے آل انگلینڈ چمپئن شپ۲۰۲۵ء میں دنیا کے نمبر دو کھلاڑی جونی کرسٹی کو سیدھے گیمز میں شکست دے کر کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔
پیرس۲۰۲۴ء کے سیمی فائنلسٹ لکشیا نے عالمی نمبر دو کو صرف۳۶؍ منٹ میں سیدھے سیٹوں میں۱۳۔۲۱، ۱۰۔۲۱؍ سے شکست دی۔ پیرس اولمپکس کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب تھرڈ سیڈیڈ کرسٹی اور لکشیا آمنے سامنے تھے۔ لکشیا نے شروع سے ہی میچ پر غلبہ حاصل کیا اور بغیر کسی پریشانی کے جیت لیا۔
لکشیا کا مقابلہ اب عالمی نمبر ۶؍ اور دفاعی ایشین گیمز چمپئن چین کے شی فینگ لی سے ہوگا۔
مردوں کے ڈبلز میں ہندوستان کی سرفہرست جوڑی چراغ شیٹی اور ساتوک سائراج رینکی ریڈی کو چراغ کی کمر میں کھنچاؤ کی وجہ سے اپنے دوسرے راؤنڈ کے میچ سے دستبردار ہونا پڑا۔ ۱۲؍ ویں نمبر پر موجود یہ جوڑی پہلا گیم ۱۶۔۲۱؍ سے ہار گئی اور دوسرے گیم میں چین کے ژی ہاؤ نان اور ژینگ وی ہان (دنیا میں۳۳؍ ویں نمبر پر) کے خلاف۲۔۲؍ سے برابر رہی لیکن میچ سے ریٹائر ڈ ہو گئے۔ اس دوران تریشا جولی اور گایتری گوپی چند نے واپسی کرتے ہوئے خواتین کے ڈبلز کوارٹر فائنل میں آٹھویں سیڈ کم ہائے جیونگ اور کوریا کی کانگ ہی-یونگ پر شاندار کامیابی حاصل کی۔ ہندوستانی جوڑی نے واپسی کرتے ہوئے۲۱۔۱۵، ۱۸۔۲۱، ۱۸۔۲۱؍ سے کامیابی حاصل کی۔
اس سے قبل مایوس کن پیشرفت میں، پی وی سندھو خواتین کے سنگلز مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں باہر ہو گئیں۔ اس کے علاوہ عالمی نمبر۲۸؍ مالویکا بنسوڈ کو جاپان کی اکانے یاماگوچی سے۱۶۔۲۱، ۱۳۔۲۱؍ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یاماگوچی دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے اور دو مرتبہ عالمی چمپئن رہ چکی ہیں۔ مکسڈ ڈبلز میں ہندوستان کو ابتدائی راؤنڈ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستان کے روہن کپور اور روتھویکا گڈے کو چین کے فینگ یان ژے اور ویئی یا ژن سے سیدھے سیٹوں میں ۱۲۔۲۱، ۱۰۔۲۱؍سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستان کی امیدیں اب سین اور جولی اور گوپی چند کی خواتین کی ڈبلز جوڑی پر ٹکی ہوئی ہیں اور سب کی نظریں ان کے آنے والے کوارٹر فائنل میچوں پر ہوں گی۔ لکشیا نے میچ جیتنے کے بعد کہاکہ میں خوش ہوں کہ انگلینڈ کے اتنے بڑے ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں داخل ہوا ہوں۔ میں نے پوری کوشش کی ہے جسے آگے جاری رکھوں گا۔