• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لنکا کو ہندوستانی کرکٹرس کے ریٹائرمنٹ کا فائدہ اٹھانا چاہئے

Updated: July 24, 2024, 10:34 PM IST | Pallekele

لنکا کے عبوری کوچ جے سوریہ نے کہاکہ ہم ایل پی ایل کے بعد سیزن کا آغاز کریں گے

Sanath Jayasuriya.Photo:PTI
سنتھ جیا سوریا۔(تصویر:پی ٹی آئی)

 سری لنکا کے عبوری ہیڈ کوچ سنتھ جے سوریا نے بدھ کو انکشاف کیا کہ آئی پی ایل ٹیم راجستھان رائلز کے ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر زوبین بھروچا نے ہمارے بلے بازوں کو ہندوستان کے خلاف آئندہ ٹی ۲۰؍ سیریز کی تیاری میں مدد کی ہے۔خیال رہے کہ روہت شرما ،  وراٹ کوہلی اور آل راؤنڈر رویندر جڈیجا نے گزشتہ ماہ ہندوستان کے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد  ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔ جے سوریا نے کہاکہ سری لنکا کی ٹیم کو ان کی غیرموجودگی سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ 
سری لنکا کے خلاف ٹی ۲۰؍ سیریز۲۷؍ جولائی سے پلیکل میں شروع ہوگی۔ جے سوریا نے انکشاف کیا کہ سری لنکا کے کچھ کھلاڑیوں کے لنکا پریمیر (ایل پی ایل) لیگ سے وابستہ ہونے کے باوجود بھروچا کے ساتھ ۶؍ روزہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ایل پی ایل کے فوراً بعد سیزن شروع کیا ہے۔ زیادہ تر کھلاڑی ایل پی ایل میں کھیل رہے تھے اس  لئے  وہ کرکٹ میں مصروف تھے اور ہم چاہتے تھے کہ وہ زیادہ سے زیادہ کرکٹ کھیلیں۔
  جے سوریا نے کہاکہ `ہم زوبین کو راجستھان رائلز سے لائے اور ہم نے ان کے ساتھ تقریباً ۶؍ دن کام کیا۔ ایل پی ایل میں کھیلنے کے بعد دیگر کرکٹرس نے بھی ان کا ساتھ دیا۔ مجھے امید ہے کہ کھلاڑیوں نے سیکھ لیا ہوگا کہ آپ (انتظام) مشق اور تکنیک کے لحاظ سے ان سے کیا چاہتے ہیں۔ ہماری تیاری اچھی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK