Updated: July 10, 2021, 12:13 PM IST
|
Agency
| New Delhi
ہندوستانی کرکٹ ٹیم اس وقت شکھر دھون کی کپتانی میں سری لنکا کے دورے پر ہے جہاں ٹیم کو۱۳؍ جولائی سے۶؍ میچوں کی بین الاقوامی سیریز کھیلنی ہے۔ اس دورے پر اسپنرس کا کردار انتہائی اہم ثابت ہونے والا ہے اور ہندوستان کے سابق بلے باز وی وی ایس لکشمن کو لگتا ہے کہ ہندوستان کے ۲؍ تجربہ کار اسپنرس یزویندر چہل اور کلدیپ یادو کو آئندہ سیریز میں ٹیم میں موقع دیا جانا چاہئے۔
وی وی ایس لکشمن۔تصویر :آئی این این
ہندوستانی کرکٹ ٹیم اس وقت شکھر دھون کی کپتانی میں سری لنکا کے دورے پر ہے جہاں ٹیم کو۱۳؍ جولائی سے۶؍ میچوں کی بین الاقوامی سیریز کھیلنی ہے۔ اس دورے پر اسپنرس کا کردار انتہائی اہم ثابت ہونے والا ہے اور ہندوستان کے سابق بلے باز وی وی ایس لکشمن کو لگتا ہے کہ ہندوستان کے ۲؍ تجربہ کار اسپنرس یزویندر چہل اور کلدیپ یادو کو آئندہ سیریز میں ٹیم میں موقع دیا جانا چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اسپنرس جتنا زیادہ بولنگ کریں گے اتنا ہی انہیں اعتماد حاصل ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم سری لنکا کے خلاف ۳؍میچوں کی یکروزہ سیریز سے اپنے مشن کا آغاز کرے گی۔ اسٹار اسپورٹس گیم پلان `شو میں بات چیت کرتے ہوئے لکشمن نے کہا ’’میں انہیں آئندہ ۳؍ میچوں کی ون ڈے سیریز میں کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں کیونکہ ہمارے ۶؍ اسپنر ہیں۔ میرے خیال میں ون ڈے میں ہر گیندباز کو کھیلنے کے لئے ۱۰؍ اوور ملیں گے۔ لہٰذا جتنے اوورس وہ بولنگ کریں گے ، اتنی ہی کامیابی انہیں ملے گی۔ کلدیپ یادو کہتے ہیں کہ اس سے ان کا کھویا ہوا اعتماد لوٹ آئے گا۔چہل ایک کامیاب اور تجربہ کار بولر ہیں۔ ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے وہ پُر اعتمادہیں اورٹیم کے ایک بہت ہی اہم رکن ہیں۔ میرے خیال میں کلدیپ کو اپنا اعتماد واپس لانے کی ضرورت ہے۔ ہندوستان کے لئے۱۳۴؍ ٹیسٹ اور۸۶؍ ون ڈے میچ کھیلنے والے لکشمن نے سوریا کمار یادو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ۳۰؍ سال کی عمر میں بھی ان میں ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بننے کی صلاحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سوریا کمار یادو کو تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھ کر بہت پرجوش ہوں۔ بین الاقوامی کرکٹ میں ان کا پہلا شاٹ جوفرا آرچر جیسے اچھے معیار کے بولر کے خلاف تھا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں کتنا اعتماد ہے۔ یہاں ان کے لئے ایک بہت بڑا موقع ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ تمام ۶؍ میچ کھیلے کیونکہ وہ ٹی ۲۰؍ کے اچھے کھلاڑی ہیں۔