• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لیگ وَن : پیرس سینٹ جرمین کی اے ایس موناکوپر۲-۵؍سے فتح

Updated: November 26, 2023, 11:21 AM IST | Agency | Paris

پی ایس جی لیگ وَن میں اب ۳۰؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر قابض ہے اوردوسری پوزیشن کی ٹیم نائس سے اس کے۴؍ پوائنٹ زیادہ ہیں۔

Teammates congratulating Mbappe for converting the penalty into a goal. Photo: INN
پنالٹی کو گول میں بدلنے پر ایمباپےکو ساتھی کھلاڑی مبارکباد دیتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

لیگ وَن کے ایک دلچسپ میچ میں پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی )نے اے ایس موناکو کو۲-۵ ؍ سےہراکر اپنی ٹاپ پوزیشن کو اور بھی مضبوط کرلی ہے۔جمعہ کو کھیلے گئے اس میچ میں پی ایس جی کی طرف سےگونکالو راموس ،ایمباپے، عثمان دیمبیلی ،ویتنہا اور رنڈل کولوموانی نے میدان پر ہرطرف سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گول داغے۔ اے ایس موناکو کی طرف سے حالانکہ دوگول کئے گئے لیکن پی ایس جی پورے کھیل میں حاوی رہی اورکسی بھی موقع پر ایسا نہیں لگا کہ کھیل پر سے اس کی گرفت کمزو رپڑی ہو۔اے ایس موناکو کی طرف سے ٹاکومی مینامینو اورفولارین بالوگن نے گول کئے۔
 اس جیت کے ساتھ پی ایس جی لیگ وَن میں اب ۳۰؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر قابض ہے اوردوسری پوزیشن کی ٹیم نائس سے اس کے۴؍ پوائنٹ زیادہ ہیں ۔ اے ایس موناکو ۲۴؍ پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔
 میچ کے بعدنیوز کانفرنس میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےپی ایس جی کے منیجرلوئنس اینرک نے میچ کے نتیجے پر اطمینان کا اظہار کیا ۔لوئس اینرک نے کہا ’’میچ جب اس لیول کی دوٹیموں کے درمیان ہو اور اس میں بھی ۷؍ گول ہوں توہر ایک کو مزہ آنا ہی ہے۔‘‘ ٹیم کے منیجر نے ٹیم کے رویے کی بھی تعریف کی اوراس طرح کے مقابلوں کیلئے ٹیم کو تیار کرنےمیں جو چیلنج درپیش آئے ان کاسامنا کرنے میں کوچ کی بھی حوصلہ افزائی کی ۔میچ میں گول کی شروعات پی ایس جی کے گونکالوراموس نے ۱۸؍ ویں منٹ میں کی۔ یہاں موناکو کے گول کیپرفلپ کوہن تھوڑا چکمہ کھا گئے لیکن یہ گول موناکو کیلئے زیادہ نقصان دہ ثابت نہیں ہوا کیونکہ اس کے۴؍ منٹ بعد ہی ٹیم کی طرف سے گول کرکے مینا مینونے اسکور برابر کردیا ۔بعد ازاں ایمباپے نے ۳۹؍ویں منٹ میں ملی پنالٹی کو گول میں بدل دیا ۔۷۰؍ ویں منٹ میں عثمان دیمبیلی نے گول کیا جبکہ ۷۲؍ ویں منٹ میں ویتنہانےٹیم کو ۱-۴؍ کی سبقت دلا دی ۔ ۷۵؍ ویں منٹ میں بالوگن کو کامیابی ملی۔ پھر ۹۶؍ ویں منٹ میں کولوموانی نے پی ایس جی کی طرف سے ۵؍ واں گول داغ دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK