سابق عالمی نمبر ایک ڈبلز کھلاڑی لیانڈر پیس اور ہندوستانی براڈ کاسٹر اور پروموٹر وجے امرت راج انٹرنیشنل ٹینس ہال آف فیم میں شامل ہونے والے پہلے ایشیائی ہونے کا اعزازحاصل کیا ہے۔
EPAPER
Updated: December 15, 2023, 11:59 AM IST | Agency | New Delhi
سابق عالمی نمبر ایک ڈبلز کھلاڑی لیانڈر پیس اور ہندوستانی براڈ کاسٹر اور پروموٹر وجے امرت راج انٹرنیشنل ٹینس ہال آف فیم میں شامل ہونے والے پہلے ایشیائی ہونے کا اعزازحاصل کیا ہے۔
سابق عالمی نمبر ایک ڈبلز کھلاڑی لیانڈر پیس اور ہندوستانی براڈ کاسٹر اور پروموٹر وجے امرت راج انٹرنیشنل ٹینس ہال آف فیم میں شامل ہونے والے پہلے ایشیائی ہونے کا اعزازحاصل کیا ہے۔ ان دونوں کے علاوہ مشہور صحافی اور مصنف رچرڈ ایونز کو بھی ٹینس کے اس خصوصی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
مردوں کے ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز میں ۱۸؍ گرینڈ سلیم خطاب جیتنے والے پیس کو کھلاڑیوں کے زمرے میں منتخب کیا گیا ہے جبکہ امرت راج اور برطانیہ کے ایونز کو ٹینس کے فروغ میں شاندار رول ادا کرنے والوں کے زمرے میں منتخب کیا گیا ہے۔ٹینس سے وابستہ یہ تینوں عظیم کھلاڑی سنیچر کو نیوپورٹ میں انٹرنیشنل ٹینس ہال آف فیم میں شامل کیا جائے گا۔ اب تک ۲۷؍ممالک کے ۲۶۴؍افراد کو ٹینس ہال آف فیم میں شامل کیا جا چکا ہے۔ اس طرح ہندوستان اس میں نمائندگی کرنے والا ۲۸؍ واں ملک بن جائے گا۔
لیانڈر پیس نے کہا’’ `میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ۳؍ دہائیوں تک اس کھیل میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ہے جس نے مجھے سب کچھ دیا اور سکھایا۔ یہ اعزاز ہر ٹینس کھلاڑی کی شراکت کو تسلیم کرنا ہے۔ انٹرنیشنل ٹینس ہال آف فیم میں شامل ہونا نہ صرف میرے لئے بلکہ کروڑوں ہندوستانیوں کے لئے بھی اعزاز کی بات ہے۔‘‘ ۳؍ دہائیوں پر محیط اپنے کریئر میں پیس ڈبلز رینکنگ میں سرفہرست رہے اور اس عرصے کے دوران انہوں نے ۱۸؍ گرینڈ سلیم ٹائٹل بھی جیتے۔ ان میں ۸؍ ڈبلز اور ۱۰؍مکسڈ ڈبلز خطاب شامل ہیں ۔ وہ ان ۳؍کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے ان دونوں زمروں میں کرئیر کے گرینڈ سلیم مکمل کئے ہیں۔ ٹینس میں سب سے زیادہ مکسڈ ڈبلز گرینڈ سلیم خطابجیتنے کا ریکارڈ مشترکہ طور پر پیس اور ان کی سابق پارٹنر مارٹینا نوراتیلووا کے پاس ہے۔ پیس ۴۶۲؍ہفتوں تک اے ٹی پی ڈبلز رینکنگ کے ٹاپ ۱۰؍ میں شامل رہے۔ ان میں سے وہ ۳۷؍ہفتوں تک پہلے نمبر پر رہے۔ انہوں نے اپنے کریئر میں اے ٹی پی ٹور پر کل ۵۵؍ ڈبلز خطاب جیتے ہیں۔