ٹاٹا ممبئی میراتھن کا۱۹؍واں ایڈیشن اتوار کو مکمل ہوا۔ یہ ایشیا کی سب سے بڑی اور مقبول میراتھن ہے، جس میں لوگ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں۔
EPAPER
Updated: January 22, 2024, 1:00 PM IST | Agency | Mumbai
ٹاٹا ممبئی میراتھن کا۱۹؍واں ایڈیشن اتوار کو مکمل ہوا۔ یہ ایشیا کی سب سے بڑی اور مقبول میراتھن ہے، جس میں لوگ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں۔
ٹاٹا ممبئی میراتھن کا۱۹؍واں ایڈیشن اتوار کو مکمل ہوا۔ یہ ایشیا کی سب سے بڑی اور مقبول میراتھن ہے، جس میں لوگ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں۔ ممبئی میراتھن میں ایتھوپیا کے ایتھلیٹ کا غلبہ رہا۔ ایتھوپیا کے رنرمتوقع طور پر ممبئی میراتھن پر غالب رہے کیونکہ دفاعی چمپئن ہیل لیمی برہانو اور ابرش منسو نے اتوار کو یہاں بالترتیب مردوں اور خواتین کے ٹائٹل جیتے۔ ہندوستانی مردوں میں، سرینو بگاتھا نے۲۹:۱۷:۲؍ گھنٹے کے وقت کے ساتھ بہترین فائنل ریکارڈ کیا اور اس کے بعد گوپی تھونکل (۳۷:۱۸:۲) اور شیر سنگھ تنور(۳۷:۱۹:۲؍) تھے۔ ایم ایچ ہیلی لیمی برہانو نے ٹاٹا ممبئی میراتھن۲۰۲۴ء کا مردوں کا خطاب جیت لیا۔ اس میراتھن میں فوج کے جوانوں نے۲۱؍ کلومیٹر ہاف میراتھن زمرے میں تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔ یہ تینوں فاتح پونے کے آرمی کیمپ میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے بہترین کھیل کو متعارف کروا کر پونے کی شان میں اضافہ کیا ہے۔