• Sat, 15 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

لیورپول اور ایورٹن کا میچ ڈرا، محمد صلاح کا گول ضائع

Updated: February 14, 2025, 1:32 PM IST | Agency | Liverpool

ای پی ایل میں ایورٹن نے اپنے گھر پر لیورپول کو ۲۔۲؍ گول سے روک دیا۔ صلاح نے برتری کا گو ل کیا تھا۔

Mohamed Salah. Picture: INN
محمد صلاح۔ تصویر: آئی این این

بدھ کو گڈیسن پارک میں۱۲۰؍ واں اور آخری مرسی سائیڈ ڈربی مقابلہ زبردست رہا۔  ایورٹن کے کپتان جیمس ٹروسکی نے انجری ٹائم کے ۸؍ویں منٹ میں جال میں گیند پھنسا کر انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل) میں لیورپول کے ساتھ ڈرامائی انداز میں۲۔۲؍گول  سے ڈرا کھیلا۔  اس میچ میں لیورپول کے اسٹار محمد صلاح نے بھی برتری کا گول کیا تھا لیکن ان یہ گول ضائع ہوگیا اور ایورٹن فٹبال کلب کے کپتان جیمس نے گول کرکے اپنی ٹیم کو ۳؍پوائنٹس کے نقصان سے بچا لیا۔ یہ عملی طور پر کھیل کی آخری کک تھی، جس نے انگلش فٹبال کے سب سے مشہور اور ماحولیاتی اسٹیڈیم میں   دونوں ٹیموں کلے درمیان زبردست مقابلہ آرائی کو پیش کیا۔ اس میچ میں دونوں  جانب سے کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈبھی ملا۔ 
 ایورٹن کے کپتان جیمس ٹروسکی نے کہا کہ ’’ گول کرنا حیرت انگیز تھا اور یہ کتنی حیرت انگیز رات تھی۔ ‘‘ خیال رہے کہ ’گرینڈ اولڈ لیڈی‘ جیسا کہ مقامی لوگ پیار سے اس اسٹیڈیم کو کہتے ہیں -۱۸۹۲ء  سے ایورٹن کا گھر ہے۔ کلب لیورپول کے واٹر فرنٹ پربریملے مور ڈاک کے مقام پر یہ اسٹیڈیم منتقل ہونے والا ہے۔ نئے اسٹیڈیم میں ۵۲۸۸۸؍ افراد کی گنجائش ہے۔  ٹروسکی  کے گول نے لیورپول کی جیت کو روک دیا،اس فتح  سے انہیں لیگ کے اوپری حصے میں ۹؍ پوائنٹس کی برتری مل جاتی۔ اس ڈرا کے بعد  لیورپول کو۲۴؍میچوں  کے بعد  اس کی آرسنل پر ۷؍ پوائنٹس  کی برتری  ہے۔
 بیٹو نے۱۱؍ویں منٹ میں ایورٹن کو برتری دلائی - اسٹرائیکر نے لیبرون جیمس کی ’سائلنسر‘ موو کو گول میں تبدیل کرکے   جشن منایا - اس سے پہلے کہ ۱۶؍ ویں منٹ میں الیکسس میک ایلسٹر نے محمد صلاح کے دائیں بازو کے کراس سے ہیڈر کے ساتھ برابری کی۔اس کے بعد لیورپول کی جانب سے  ۷۳؍ویں منٹ میں محمد صلاح نے گول کرکے اسے آگے کردیا جس کے ساتھ ہی لیورپول کی ایورٹن پر ۲؍ گول کی برتری  ہوگئی۔  اس کے بعدٹروسکی نے ایک حیرت انگیز  طورپر کھیلتے ہوئے ایورٹن کی جانب سے برابری کا گو ل کردیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK