لوئس ڈیاز اور محمد صلاح کے گول کی بدولت انگلش پریمیر لیگ کے میچ میں لیور پول نے والووس کو ۱۔۲؍گول سے شکست دی۔
EPAPER
Updated: February 19, 2025, 1:39 PM IST | Agency | Liverpool
لوئس ڈیاز اور محمد صلاح کے گول کی بدولت انگلش پریمیر لیگ کے میچ میں لیور پول نے والووس کو ۱۔۲؍گول سے شکست دی۔
لوئس ڈیاز اور محمد صلاح کے گول کی بدولت انگلش پریمیر لیگ کے میچ میں لیور پول نے والووس کو ۱۔۲؍گول سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی لیور پول اس سیزن میں یورپ کی سب سے کامیاب فٹبال ٹیم بن گئی ہے۔ لیورپول ٹاپ ۵؍ یورپی لیگز میں سرفہرست ہے، اس نے۴۰؍ میں سے ۳۰؍ میچ جیتے، ۶؍ڈرا اور ۴؍ ہارے۔ دریں اثنا، لیور پول فٹبال کلب کے خلاف کھیلے گئے۲۲؍ میچوں میں والووس فٹبال کلب کی یہ۱۸؍ویں شکست ہے۔ محمد صلاح نے میچ کے۳۷؍ویں منٹ میں پنالٹی کو گول میں تبدیل کر کے اینفیلڈ اسٹیڈیم میں اپنا ۱۰۱؍واں گول مکمل کیا۔ وہ پریمیر لیگ کی تاریخ میں کسی ایک اسٹیڈیم میں سب سے زیادہ گول کرنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔ ان سے آگے سرجیو ایگیرو (اتحاد اسٹیڈیم، ۱۰۶؍ گول) اور تھیری ہنری (ہائبری اسٹیڈیم،۱۱۶؍ گول) ہیں۔