انگلش پریمیر لیگ میں لیورپول نے ۱۔۲؍گول سے کامیابی حاصل کی۔ محمد صلاح نے پنالٹی پر ایک گول کیا۔
EPAPER
Updated: February 18, 2025, 12:48 PM IST | Agency | Liverpool
انگلش پریمیر لیگ میں لیورپول نے ۱۔۲؍گول سے کامیابی حاصل کی۔ محمد صلاح نے پنالٹی پر ایک گول کیا۔
لیورپول فٹبال کلب نے انفیلڈ میں والوورہیمپٹن (والووس ) کو ایک کے مقابلے ۲؍گول سے شکست دے کر انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل) یبل پر اپنی ۷؍پوائنٹس کی برتری بحال کر لی ہے۔
لوئس ڈیاز نے کھیل کے اولین اوقات میں گیند کو جال میں ڈالا اور یہ پریمیر لیگ کےلیڈرلیورپول کے لئے آسان میچ لگ رہا تھاکیونکہ محمد صلاح نے بھی ہاف ٹائم سے پہلے پنالٹی اسپاٹ سےکک لگاکر ٹیم کا اسکور ۰۔۲؍کردیا تھا۔ اس گول سے منیجر آرنے سلاٹ کی ٹیم کو زبردست فائدہ ہوا۔ اس میچ میں لیورپول کے کھلاڑیوں نے دوسرے ہاف میں کوئی گول نہیں کیااور انہوں نے پوری کوشش کی تھی۔ اس کامیابی کے بعد لیورپو ل ٹیم ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر ہے اور اس کے ۲۵؍ میچو ںمیں کل ۶۰؍ پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر موجود آرسنل اور اس کے درمیان ۷؍پوائنٹس کا فرق ہے۔ آرسنل کے بھی ۲۵؍ میچوں میں ۵۳؍ پوائنٹس ہیں۔ اتوار کی دیر رات ہونے والے ایک اور میچ میں مانچسٹر یونائٹیڈ فٹبال کلب کو شکست کا سامنا کرناپڑا۔ لندن میں ہونے والے میچ میں ٹوٹنہم ہاٹسپر نے اسے ۰۔۱؍ گول سے شکست دی۔