ای پی ایل میں آج لیورپول کا مقابلہ یونائٹیڈ سے۔ سبھی کی نظر محمد صلاح پر۔ یونائٹیڈ کے سامنے سخت آزمائش۔
EPAPER
Updated: January 05, 2025, 12:57 PM IST | Agency | Liverpool
ای پی ایل میں آج لیورپول کا مقابلہ یونائٹیڈ سے۔ سبھی کی نظر محمد صلاح پر۔ یونائٹیڈ کے سامنے سخت آزمائش۔
لیورپول (ایجنسی): انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل) میں اتوار کو لیورپول فٹبال کلب کی ٹیم اپنے گھریلو میدان پر مانچسٹر یونائٹیڈ سے مقابلہ کرے گی۔ اس مقابلے میں لیورپول کی ٹیم کامیابی کے ساتھ اپنی ٹاپ پوزیشن کو مزید مضبوط کرنا چاہے گی۔
یونائٹیڈ کے ہیڈ کوچ روبن اموریم نے کہا کہ مانچسٹر یونائٹیڈ، نیو کیسل یونائٹیڈ سے شکست کے بعد اپنے کلب کی تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے اور جب وہ اتوار کو اینفیلڈ میں لیورپول کی ٹیم سے مقابلہ کریں گے تو چیزیں آسان نہیں ہوں گی جو پریمیر لیگ میں ٹاپ پر ہے۔
دونوں روایتی حریف ٹیبل اور فارم میں مخالف پوزیشن پر کھیل رہے ہیں۔ آرنی سلاٹ کی لیورپول ٹیم لگاتار ۳؍ جیت کے بعد سرفہرست ہے اور یونائٹیڈ تین مسلسل شکستوں کے بعد۱۴؍ ویں نمبر پر ہے لیکن اموریم کی ٹیم نے دسمبر میں اپنے ایک اور روایتی حریف مانچسٹر سٹی کو شکست دی تھی۔ ایسا کرنے کے لیے انہیں محمد صلاح کو خاموش رکھنا ہو گا۔ لیگ کے ٹاپ اسکورر کے پاس لیورپول کے آخری ۱۱؍گیمز میں سے ہر ایک میں گول یا اسسٹ رہا ہے اور مانچسٹر یونائٹیڈ نے اموریم کے تحت صرف ایک کلین شیٹ رکھی ہے۔