• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لیورپول کی سٹی پر فتح، محمد صلاح کا بھی ایک گول

Updated: December 03, 2024, 12:10 PM IST | Agency | Liverpool

ای پی ایل میں لیورپول نے سٹی فٹبال کلب کو۰۔۲؍گول سے ما ت دی اور ٹاپ پوزیشن مضبوط کی۔

Mohamed Salah. Picture: INN
محمد صلاح۔ تصویر: آئی این این

انگلش پریمیرلیگ (ای پی ایل) کے دفاعی چمپئن مانچسٹر سٹی فٹبال کلب کو اتوار کی دیر رات ایک اور شکست کا سامنا کرناپڑا۔ ای پی ایل میں میزبان فٹبال کلب لیورپول نے اسے ۰۔۲؍گول سے شکست دے دی اور پوائنٹس ٹیبل پر اپنی ٹاپ پوزیشن مضبوط کرلی۔ اس میچ میں اسٹار کھلاڑی محمد صلاح نے بھی ایک گول کیا۔
اتوار کی رات ہونے والے میچ کے پہلےہاف میں محمد صلاح کی مدد سے پہلا گول سی گیکپو نے کیا۔ انہوں نے ۱۲؍ویں منٹ میں اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ اس کے بعد میچ کے دوسرے ہاف میں لیورپول کو پنالٹی ملی اور محمد صلاح نے اسے گول میں تبدیل کردیا۔ محمد صلاح لیگ میں اپنا ۱۱؍واں گول کیا اور ۷؍گول کرنے میں معاونت کی۔ لیورپول فٹبال کلب کے ۱۳؍میچوں میں اب ۳۴؍ پوائنٹس ہیں۔ 

دیگر میچوں کے نتائج 
انگلش پریمیر لیگ میں اتوار کوسب سے پہلے چیلسی فٹبال کلب نے ایسٹن ولا کو ۰۔۳؍گول سے مات دے کر پورے ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔ اس کے بعد دوسرے میچ میں مسلسل ناکامی دیکھنے والے فٹبال کلب مانچسٹر یونائٹیڈ نے ایورٹن پر زبردست کامیابی حاصل کی۔ یونائٹیڈ نے ایورٹن کو ۰۔۴؍گول سے شکست دے کر پورے ۳؍پوائنٹس حاصل کئے ۔یونائٹیڈ کا کلب ٹیبل پر اس وقت ۹؍ویں پوزیشن پر ہے۔ لندن میں ہونے والے ایک اور میچ میں ٹوٹنہم ہاٹسپر اور فلہم کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے ڈرارہا۔ دونوں فٹبال کلب کو ایک ایک پوائنٹ پر اکتفا کرناپڑا۔ ٹیبل پر ٹوٹنہم ۷؍ویں پوزیش پر ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK