• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اینفیلڈ میں اٹلانٹا کے ہاتھوں لیورپول کی شکست

Updated: April 13, 2024, 11:19 AM IST | Agency | Liverpool

یوروپا لیگ کے کوارٹر فائنل کے پہلے مرحلے میں اٹلانٹا نے ۰۔۳؍گول سے کامیابی حاصل کی۔

The Atlanta footballer can be seen in excitement. Photo: INN
اٹلانٹا کے فٹبالر کو جوش میں دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر : آئی این این

انگلش پریمیر لیگ کے فٹبال کلب لیورپول کو جمعرات کی دیر رات ہزیمت برداشت کرنی پڑی۔ یوروپا لیگ کے کوارٹر فائنل کے پہلے مرحلے کے میچ میں اسے اٹلانٹا فٹبال کلب کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا کرناپڑا۔ یہ شکست اسے اس کے مضبوط قلعہ کہے جانے والے اینفیلڈ گراؤنڈ پر ملی۔ 
 لیورپول کو اس کے گھریلو میدان اینفیلڈ پر شکست دینا آسان نہیں ہے۔ یہ اس کا سب سے مضبوط قلعہ قرار دیا جاتاہے لیکن یوروپا لیگ کے میچ میں اسے شکست ہوئی۔ اٹلی کے فٹبال کلب نے اسے ۰۔ ۳؍گول سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کی امیدوں پر روشن کردیا ہے۔ میچ کی بات کریں تو ۳۸؍ویں منٹ میں جی اسکیماکا نے پہلا گول کیا، اس کے بعد انہو ں نے ہی دوسرا گول کیا۔ ۶۰؍ویں منٹ میں اسکیما کا نے سی ڈی کیٹ لائر کی مدد سے ٹیم کو ۰۔ ۲؍کی سبقت دلائی۔ میچ کے آخری لمحات میں اٹلانٹا کے ایم پاسا لچ نے تیسرا گول کرکے لیورپول کی شکست یقینی کردی۔ فُل ٹائم پر اسکور ۰۔ ۳؍گول تھا۔ 
 اس شکست سے لیورپول کے منیجر یورگین کلوپ کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ خیال رہےکہ وہ اس سیزن کے ختم ہونے کے بعد لیورپول فٹبا ل کلب کو خیرباد کہنے والے ہیں اور اس کیلئے انہوں نے پوری تیاری کرلی ہے۔ لیورپول نے گزشتہ ہفتے ای پی ایل میں مانچسٹر یونائٹیڈ کے ساتھ ڈرا کھیلا تھا جس کی وجہ سے اسے پوائنٹ ٹیبل پر نقصان ہوا تھا اور وہ دوسرے نمبرپر آگیا تھا۔ اب اس شکست کے بعد اس کا یوروپالیگ میں اگلے راؤنڈ میں پہنچنا بھی مشکل نظر آرہا ہے کیونکہ کوارٹر فائنل کا دوسرا مرحلہ اٹلانٹا کے میدان پر کھیلا جائے گا اور لیورپول کی ٹیم کو اس میدان پر زیادہ گول فرق کے ساتھ کامیابی حاصل کرنی ہوگی۔ 
روما نے اے سی میلان کو مات دی 
 اٹلی کے دوکلبوں کے درمیان ہونے والے میچ میں روم کی ٹیم نے کامیابی حاصل کرلی۔ روما فٹبال کلب نے اے سی میلان فٹبال کلب کو ۰۔ ۱؍ گول سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کی امیدوں کر زندہ رکھا ہے۔ روما فٹبال کلب کی جانب سے جی مانسینی نے ۱۷؍ویں منٹ گول کیا۔ انہوں نے پاؤلو دیبالا کی مدد سےگول کرکے اپنی ٹیم کو ۰۔ ۱؍  گول سے کامیابی حاصل کی۔ 
بائر لیورکوزین نے بھی کامیابی حاصل کی
 جرمنی کے فٹبال کلب بائر لیورکوزین نے بھی یوروپا لیگ کے کوارٹر فائنل کے پہلے مرحلے میں کامیابی حاصل کی۔ بائر لیورکوزین نے انگلینڈ کے کلب ویسٹ ہیم یونائٹیڈ کو ۰۔ ۲؍گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اپنا دعویٰ مضبوط کرلیاہے۔ 
مارسیلے کلب کی شکست 
فرانس کے فٹبال کلب مارسیلے کو پرتگال کے فٹبال کلب بینفیکا کے ہاتھوں شکست برداشت کرنی پڑی۔ بینفیکا کے گھر یلو میدان پر ہونے والے میچ میں پرتگالی ٹیم نے ۰۔ ۲؍گول سے کامیابی حاصل کی۔ فاتح کلب کیلئے اینجل ڈی ماریا اور رآر سلوا نے ایک ایک گول کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK