• Wed, 22 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آئی پی ایل کے اگلے سیزن کیلئے لکھنؤ نے رشبھ پنت کو ٹیم کا کپتان مقررکیا

Updated: January 21, 2025, 1:35 PM IST | Agency | Kolkata

لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) نے پیر کو ہندوستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔  ایل ایس جی نے پیرکو کولکاتا میں رشبھ پنت کو ٹیم کاکپتان مقرر کرنے کا اعلان کیا۔

Rishabh Pant, Sanjeev Goenka and Zaheer Khan. Photo: INN
رشبھ پنت ، سنجیو گوئنکا اور ظہیر خان۔ تصویر: آئی این این

لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) نے پیر کو ہندوستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔  ایل ایس جی نے پیرکو کولکاتا میں رشبھ پنت کو ٹیم کاکپتان مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ یہ دوسرا موقع ہے جب پنت انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔ پنت اس سے قبل۲۰۲۱ء،۲۰۲۲ء اور۲۰۲۴ء کے سیزن میں دہلی کیپٹلس (ڈی سی) کے کپتان رہ چکے ہیں۔
  اس موقع پر رشبھ پنت نے کہاکہ  میں خاص طور پر سنجیو گوئنکا سر (ٹیم کے مالک) اور پوری انتظامیہ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ میں اپنا۲۰۰؍ فیصد دوں گا۔ انہوں نے مجھ پر جو اعتماد ظاہر کیا ہے اس پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گا۔ یہ ایک نئی شروعات ہے۔ امید ہے کہ ہم نئے سیزن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔‘‘
  انہوں نے کہا کہ میں اپنی اس نئی ٹیم سے بہت خوش ہوں۔ ہماری ٹیم میں نوجوان اور سینئر کھلاڑیوں کا اچھا توازن ہے۔ اب ہمیں سوچنا ہے کہ اس فرنچائزی کو نئی بلندیوں تک کیسے پہنچایا جائے۔ میں جانتا ہوں کہ یہ ایک نئی شروعات ہے، ایک نئی فرنچائزی ہے  تاہم، میری کپتانی یا کرکٹ کھیلنے کے انداز میں زیادہ تبدیلی نہیں آئے گی۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ اس میں بہت کچھ شامل ہو جائے گا۔ ٹیم کی حکمت عملی کچھ بھی ہو، وہ اسی کے مطابق آگے بڑھے گی۔  قابل ذکر ہے کہ ایل ایس جی نے گزشتہ سال نومبر کی نیلامی میں پنت کو ۲۷؍کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ وہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے سب سے مہنگے کھلاڑی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK