• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لوکا موڈرک ریئل میڈرڈ کیلئے۲۰۲۵ء تک کھیلیں گے!

Updated: July 19, 2024, 11:45 AM IST | Agency | Madrid

کروشیا کے اسٹار کھلاڑی کے ساتھ ریئل نے معاہدہ میں ایک سال کی توسیع کی۔

Luka Modric (right) after extending his contract with Real. Photo: INN
لوکا موڈرک(دائیں) ریئل کے ساتھ معاہدہ میں توسیع کےبعد۔ تصویر : آئی این این

ریئل میڈرڈ نے باضابطہ طور پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسٹار مڈفیلڈر لوکا موڈرک نے کلب کے ساتھ ایک نیا معاہدہ کیا ہے، جس میں ان کی مدت ملازمت میں ۲۰۲۵ءتک توسیع کر دی گئی ہے۔ ریئل میڈرڈ کے ساتھ موڈرک کا سفر، جس کا آغاز ۲۰۱۲ءمیں اس وقت ہوا جب وہ ٹوٹنہم ہاٹسپر سے ریئل میں شامل ہوئے تھے، قابل ذکر کامیابیوں سے کم نہیں رہا۔ گزشتہ سیزن کے ابتدائی حصوں میں چیلنجوں کا سامنا کرنے اور ٹیم میں نمایاں مقام کھونے کے باوجود، کروشیائی کھلاڑی نے آخری حصے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم میں اپنی افادیت ثابت کی۔ 
 کلب کے آفیشل بیان میں کہا گیا ہے کہ’’ریئل میڈرڈ اور لوکا موڈرک نے معاہدے میں توسیع پر اتفاق کیا ہے، جو ۳۰؍جون ۲۰۲۵ء تک کلب کے ساتھ رہیں گے۔ ‘‘ا س اعلان میں ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی بھی کی گئی ہے کیونکہ موڈرک اس موسم گرما میں ناچو فرنینڈیز کی بطور فری ایجنٹ رخصتی کے بعد کلب کے کپتان کا کردار سنبھال رہے ہیں۔ سینٹیاگو برنابیو میں اپنے شاندار کریئر کے دوران، موڈرک نے فٹ بال کی تاریخ میں اپنا نام روشن کیا۔ انہوں نے ریئل میڈرڈ کےلئے۵۳۴؍ میچ کھیلے ہیں، ۶؍ یوئیفا چمپئن لیگ خطاب، ۴؍ لا لیگا ٹائٹلز اور بہت سی دوسری ٹرافیاں جیتی ہیں، جو کہ مجموعی طور پر ۲۶؍ ہیں۔ ان کی سب سے بڑی کامیابی ۲۰۱۸ء میں اس وقت سامنے آئی جب انہوں نے بیلون ڈی اور کے باوقار ایوارڈ پر کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کی دیرینہ اجارہ داری کو توڑا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK