Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

مادھویندر شیخاوت نے مردوں کی۶۰؍میٹر ہرڈَل ریس میں قومی ریکارڈ کی برابر کی

Updated: March 03, 2025, 12:35 PM IST | Agency | Arizona

ہندوستانی کھلاڑی۶۴ء۷؍ سیکنڈ کےو قت کے ساتھ ٹاپ پر رہے۔

Young athlete Madhvendra Shekhawat. Photo: INN
نوجوان ایتھلیٹ مادھویندر شیخاوت۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان کے مادھویندر شیخاوت نے بگ اسکائی انڈور ٹریک اینڈ فیلڈ چمپئن شپ ۲۰۲۵ء میں مردوں کی ۶۰؍ میٹر رکاوٹ دوڑ (ہرڈل ریس ) میں قومی ریکارڈ کی برابری کی۔ ۲۱؍ سالہ ہندوستانی کھلاڑی سنیچرکو امریکہ کی ایریزونا یونیورسٹی میں منعقدہ بگ اسکائی انڈور ٹریک اینڈ فیلڈ چمپئن شپ میں دوڑ جیتنے کیلئے۷ء۶۴؍سیکنڈ کے وقت کے ساتھ ٹاپ پر رہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے تیجس شرسے کے فرانس میں گزشتہ ماہ بنائے گئے ریکارڈ کی برابری کرلی۔ 
 مادھویندر نے فائنل میں جمیکا کے جیروم کیمپبل کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ اس چیمپئن شپ میں جیروم ۷ء۶۵؍ سیکنڈ کے ساتھ دوسرے اور امریکہ کے زیچری ونگر۷ء۳۹؍ سیکنڈز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ مادھویندر نے جمعہ کو ہیٹس میں سرفہرست مقام حاصل کیا تھا۔ انہوں نے ۷ء۷۹؍ سیکنڈ میں فنش لائن عبور کی تھی اور ۸؍ افراد کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ ان کا پچھلا ذاتی بہترین وقت۷ء۶۸؍سیکنڈ تھا جو انہوں نے ۱۴؍فروری کو سیٹل میں درج کیا تھا۔ 
 چین کے شہر نانجنگ میں ۲۱؍سے ۲۳؍ مارچ تک ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس انڈور چمپئن شپ ۲۰۲۵ء کیلئے مردوں کی۶۰؍ میٹر رکاوٹ دوڑ کیلئے ہرڈلس کا آٹو میٹک کوالیفکیشن وقت۷ء۵۷؍ سیکنڈ ہے۔ مادھویندر اور شرسے ورلڈ انڈور چمپئن شپ کیلئے کوالیفائنگ وقت عبور نہیں کر سکے لیکن دونوں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ حاصل کرنے کی دوڑ میں موجود ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK