اسپینش لیگ لالیگا میں میڈرڈ ڈربی میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ اور ریئل میڈرڈ کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے ڈرا ہوا۔ دونو ں جانب سے زبردست کھیل کا مظاہرہ ہوا اور دونوں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔
EPAPER
Updated: February 06, 2024, 10:48 AM IST | Agency | Madrid
اسپینش لیگ لالیگا میں میڈرڈ ڈربی میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ اور ریئل میڈرڈ کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے ڈرا ہوا۔ دونو ں جانب سے زبردست کھیل کا مظاہرہ ہوا اور دونوں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔
اسپینش لیگ لالیگا میں میڈرڈ ڈربی میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ اور ریئل میڈرڈ کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے ڈرا ہوا۔ دونو ں جانب سے زبردست کھیل کا مظاہرہ ہوا اور دونوں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔ دیکھا جائے تو ریئل میڈرڈ فٹبال کلب کو ۲؍پوائنٹس کا نقصان ہوا ہے اور ایٹلیٹیکو کو ایک پوائنٹ کا فائدہ ہوا۔
ریئل میڈرڈ فٹبال کلب کے میدان پر کھیلے جانے والے میچ میں ریئل کی جانب سے پہلا گول ۲۰؍ویں منٹ میں ہوا جس سے ٹیم کے حوصلے بلند ہوگئے تھے۔ میچ کے پہلے ہاف میں بی ڈیاز نے گول کرکے اسکور۰۔ ۱؍کردیا۔ فرسٹ ہاف تک اسکور۰۔ ۱؍ گول رہا۔ میچ کے دوسرے ہاف کے آغاز ہی میں ایٹلیٹیکو کی جانب سے ایس ساوچ نے ایک گول کیا۔ لیکن ویڈیو اسسٹنٹ ریفری نے اسے مسترد کردیا۔ میچ کے انجری ٹائم میں مہمان ٹیم نے گول کرکے اسکور ۱۔ ۱؍سے برابر کردیا۔ فل ٹائم کے بعد ایم لورینٹے نے میمفس ڈی پے کی مدد سے ٹیم کیلئے اہم گول کیا۔ شکست کے بعد بھی ریئل میڈرڈ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر قابض ہے۔