Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

بمراہ کی غیر موجودگی بڑا چیلنج ہے: جئے وردھنے

Updated: March 20, 2025, 10:48 AM IST | Mumbai

ممبئی انڈینس کے ہیڈ کوچ مہیلا جے وردھنے نے جسپریت بمراہ کی مسابقتی کرکٹ میں واپسی کیلئے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا ہے اور کہا ہے کہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل)۲۰۲۵ء میں پیسر کی غیر موجودگی ان کی ٹیم کیلئے ایک بڑا چیلنج ہوگا۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

ممبئی انڈینس کے ہیڈ کوچ مہیلا جے وردھنے نے جسپریت بمراہ کی مسابقتی کرکٹ میں واپسی کیلئے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا ہے اور کہا ہے کہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل)۲۰۲۵ء میں پیسر کی غیر موجودگی ان کی ٹیم کیلئے ایک بڑا چیلنج ہوگا۔ 
بمراہ کمر کی چوٹ کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے پہلے چند میچ نہیں کھیل سکیں گے کیونکہ وہ فی الحال بنگلورو میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) سینٹر آف ایکسی لینس میں بحالی سے گزر رہے ہیں۔ جے وردھنے نے بدھ کو ممبئی انڈینس کی پری سیزن پریس کانفرنس میں کہاکہ ’’ جسپریت بمراہ این سی اے میں ہیں۔ ہمیں بمراہ کے بارے میں ان کے تاثرات کا انتظار کرنا ہوگا۔ اس وقت سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے، دن بدن ترقی ہو رہی ہے۔ 
ممبئی کے کوچ نے کہاکہ ’’وہ اچھی حالت میں ہے۔ لیکن ان کا نہ کھیلنا بھی ٹیم کیلئے ایک چیلنج ہے۔ وہ دنیا کے بہترین بولرس میں ہیں۔ وہ جنوری میں آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بولنگ کرنے میں ناکام ہونے کے بعد سے باہر ہوئے ہیں کیونکہ میزبان ٹیم نے سیریز۱۔ ۳؍ سے جیتنے کیلئے ۱۶۲؍ رن کا تعاقب کیا تھا۔ بمراہ کی واپسی پر غیر یقینی صورتحال ہے لیکن ممبئی انڈینس کے کپتان ہاردک پانڈیا نے کہا کہ ڈریسنگ روم میں ۳۰؍ سالہ تجربہ کار کی موجودگی ان کی مدد کرے گی۔ توقع ہے کہ بمراہ اپریل کے پہلے ہفتے میں ممبئی کی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK