• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایف اے کپ کے سیمی فائنل میں مانچسٹر سٹی اور چیلسی کی ٹکر

Updated: April 20, 2024, 1:18 PM IST | Agency | Manchester

دونوں فٹبال کلب فائنل میں جگہ بنانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگادیں گے۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم زبردست فارم میں لیکن چیلسی بھی کسی سے کم نہیں۔

City player Phil Foden. Photo: INN
سٹی کے کھلاڑی فل فوڈین۔ تصویر : آئی این این

ایف اےکپ کے سیمی فائنل میں سنیچر کو مانچسٹر سٹی فٹبال کلب اور چیلسی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ سیمی فائنل کے اس میچ میں مانچسٹر سٹی کا پلڑا بھاری رہے گا کیونکہ انگلش پریمیر لیگ میں یہ ٹیم چیلسی سے بہترین کھیل رہی ہے۔ دوسری طرف چیلسی اس سیزن میں بہتر فارم کیلئے جدوجہد کررہی ہے لیکن اپنے ہدف میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ اس وقت پریمیر لیگ کی اسٹینڈنگ میں یہ ٹیم ۹؍ویں نمبر پر ہے۔ 
 چیلسی کی ٹیم نے پریمیر لیگ کے پچھلے میچ میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے حریف ٹیم کے خلاف ۶؍گول کئے تھے اور وہ یہی کارکردگی مانچسٹر سٹی کے خلاف میچ میں بھی دُہرانے کیلئے ویمبلی اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ ان دونوں کلبوں کے درمیان اچھے کھیل کی امید کی جارہی ہے کیونکہ دونوں مضبوط کلب ہیں اور ایک دوسرے کو زیر کرنے کیلئے تیا رہیں۔ 
 دوسری طرف مانچسٹر سٹی فٹبال کلب نے اس سیزن میں زبردست کارکردگی پیش کی ہے۔ مانچسٹر سٹی اس وقت ٹیبل پرنمبروَن پوزیشن پر ہے۔ اس کے ۳۲؍ میچوں میں ۷۳؍پوائنٹس ہیں اور وہ اس چیلسی کے خلاف بھی ایڑی چوٹی کا زور لگاتے ہوئے فائنل میں جگہ بنانے کیلئے پوری کوشش کرے گی۔ حالانکہ اسے گزشتہ بدھ کو چمپئن لیگ میں ریئل میڈرڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا تھا۔ کوارٹر فائنل میں ریئل میڈرڈ نے سٹی کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں زیر کردیا تھا۔ مانچسٹر سٹی کے کھلاڑی اس شکست کو بھول کر میدان پر اتریں گے اور حریف ٹیم کے خلاف اچھا کھیلیں گے۔ اس کے منیجر پیپ گارڈیالا چاہیں گے ان کی ٹیم ای پی ایل کا خطاب جیتنے کے ساتھ ہی ایف اے کپ پر بھی قبضہ کرنے کیلئے تیار ہے۔ مانچسٹر سٹی کلب کے سبھی کھلاڑی اس وقت فارم میں ہیں۔ خصوصاً ارلنگ ہالینڈ، فل فوڈین، برنارڈو سلوا اور کیون ڈی براؤن اچھا کھیل رہے ہیں اور وہ مسلسل گول کرنے میں کامیاب بھی رہے ہیں۔ 
 دوسری طرف چیلسی کے پاس ایسا کوئی کھلاڑی نہیں ہے جس سے ایف اے کپ کے میچ میں گول کرنے کی امید کی جائے۔ اس کے کھلاڑی کمزور ٹیم کے سامنے گول کرنے کی قوت رکھتے ہیں لیکن مضبوط ٹیم کے خلاف گول کرنے میں انہیں جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔ اس ٹیم کے منیجر موریشیو پوشیٹینو پر کامیابی کیلئے دباؤ ہے، ورنہ اگلے سیزن میں انہیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔ موریشیو کو بھی کوشش کررہے ہیں کہ اس سیزن میں ان کی ٹیم ایک خطاب جیتنے میں کامیاب ہوجائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK