انگلش پریمیر لیگ میں سٹی نے فلہم فٹبال کلب کو ۲۔۳؍گول سے شکست دے دی۔ مانچسٹر سٹی کے منیجر پیپ گارڈیالا کو بھی یلو کارڈ ملا۔
EPAPER
Updated: October 07, 2024, 3:24 PM IST | Agency | London
انگلش پریمیر لیگ میں سٹی نے فلہم فٹبال کلب کو ۲۔۳؍گول سے شکست دے دی۔ مانچسٹر سٹی کے منیجر پیپ گارڈیالا کو بھی یلو کارڈ ملا۔
مانچسٹر سٹی فٹبال کلب نے انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل)کے ساتویں راؤنڈ میں سنیچر کی شام کو ہونے والے میچ میں فلہم فٹبال کلب پر۲۔۳؍گول سے کامیابی حاصل کی۔ گزشتہ دسمبر میں ایسٹن ولا فٹبال کلب نے مانچسٹر سٹی کو آخری بار پریمیر لیگ میں شکست دی تھی او ر اس کے بعد سے ہی مانچسٹر کا کلب مسلسل ۳۰؍ میچوں میں ناقابل شکست رہا ہے ۔ فلہم کے خلاف میچ میں سٹی کے منیجر پیپ گارڈیالا کو بھی یلو کارڈ دکھایا گیا تھا۔
خیال رہے کہ یہ اپریل۲۰۱۷ء اور جنوری۲۰۱۸ء کے درمیان جاری رہنے والے پچھلے ریکارڈ کے برابر ہے اور اب اس ٹیم کے پاس ۲۰؍ اکتوبر کو والوس کے خلاف کلب کا نیا ریکارڈ بنانے کا موقع ہے۔ یہ پریمیر لیگ کی تاریخ میں چوتھی سب سے طویل ناقابل شکست مہم ہے، جس میں آرسنل کا مئی ۲۰۰۳ء اور اکتوبر ۲۰۰۴ءکے درمیان۴۹؍ ناقابل شکست دوڑ سب سے طویل ہے۔
میچ کی بات کریں تو اس میچ میں سٹی کو جدوجہد کرنی پڑی۔ اتحاد اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پہلا گول فلہم کی جانب سے اے پریرا نے ۲۶؍ویں منٹ میں اور ۰۔۱؍کی برتری حاصل کرلی۔ ۳۲؍ویں منٹ میں سٹی کے ماتیو کوواسچ نے برابری کا گول کیا۔ میچ کے دوسرے ہا ف میں سٹی کی جانب سے ماتیو کوواسچ نے ٹیم کا دوسرا گول کیا اور اسکور ۱۔۲؍گول کردیا۔ ۸۲؍ویں منٹ میں سٹی کی جانب سے ایک اور گول جے ڈوکو نے کیا اور اسکور ۱۔۳؍گول کیا۔ ۸۸؍ویں منٹ میں فلہم کی جانب سے آر میونز نے دوسرا گول کرکے شکست کے فرق کو کر دیا۔سٹی نے ۲۔۳؍گول سے کامیابی حاصل کی۔ میچ کے بعد پیپ گارڈیالا نے وضاحت کی کہ کوواسچ پنالٹی ایریا کے کنارے پر آزاد تھے کیونکہ ان کے ۲؍ گول نے مانچسٹر سٹی کو انگلش پریمیرلیگ میں فلہم کو شکست دینے میں مدد کی۔