Inquilab Logo Happiest Places to Work

مندھانا، بمراہ کو وزڈن نے سال کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ دیا

Updated: April 23, 2025, 4:58 PM IST | New Delhi

وزڈن کرکٹرس المناک نے ہندوستانی کرکٹرس اسمرتی مندھانا اور جسپریت بمراہ کو ۲۰۲۴ء کیلئے دنیا کے بہترین کرکٹرس قرار دیا ہے۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

وزڈن کرکٹرس المناک نے ہندوستانی کرکٹرس اسمرتی مندھانا اور جسپریت بمراہ کو ۲۰۲۴ء کیلئے دنیا کے بہترین کرکٹرس قرار دیا ہے۔ وزڈن کرکٹرس المناک نے ہندوستانی خواتین کی ٹیم کی بلے باز اسمرتی مندھانا اور مردوں کی ٹیم کے تیز گیندباز جسپریت بمراہ کو ۲۰۲۴ء کیلئے دنیا کے بہترین کرکٹرس کے طور پر منتخب کیا ہے۔ جسپریت بمراہ نے۲۰۲۴ء میں ۱۴ء۹۲؍کے اوسط سے۷۱؍ ٹیسٹ وکٹ حاصل کئے اور ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں ہندوستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ بارڈر گاوسکر ٹرافی میں اکیلے انہوں نے۱۳ء۰۶؍ کے اوسط سے ۳۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ خواتین کے زمرے میں اسمرتی مندھانا نے گزشتہ سال ٹی۲۰، ون ڈے اور ٹیسٹ میچوں کے تینوں فارمیٹ میں ۱۶۵۹؍ رن بنائے تھے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ رن بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ مندھانا پہلی ہندوستانی خاتون کھلاڑی ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ دو مرتبہ حاصل کیا۔ پچھلے سال انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف ۴؍ ون ڈے سنچریاں اور ایک ٹیسٹ سنچری (۱۴۹؍ رن) اسکور کئے۔ وہ ون ڈے میں ۷۴۷؍ اور ٹی۲۰؍ میں ۷۶۳؍ رن کے ساتھ اس فہرست میں ٹاپ پر ہیں۔ اس کے علاوہ مندھانا نے گزشتہ سال رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کو پہلا ویمنز پریمیر لیگ ٹائٹل جیتنے میں بھی مدد کی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK