• Wed, 20 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

منیکا بترا ایشین ٹیبل ٹینس چمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں داخل

Updated: October 13, 2024, 12:54 PM IST | Agency | Astana (Kazakhstan)

ایشین گیمز کی کانسہ کا تمغہ یافتہ ایہیکا مکھرجی اور ستیرتھا مکھرجی نے بھی خواتین کے ڈبلز میں کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

India`s star table tennis player Manika Batra. Photo: INN
ہندوستان کی اسٹار ٹیبل ٹینس کھلاڑی منیکا بترا۔ تصویر : آئی این این

دولت مشترکہ کھیلوں کی سابق چمپئن منیکا بترا نے جمعہ کو یہاں ایشین ٹیبل ٹینس چمپئن شپ۲۰۲۴ء میں خواتین کے سنگلز مقابلے کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ 
 ایشین گیمز کی کانسہ کا تمغہ یافتہ ایہیکا مکھرجی اور ستیرتھا مکھرجی نے بھی خواتین کے ڈبلز میں کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا تاہم تجربہ کار شرت کمل سمیت ہندوستانی ٹیبل ٹینس دستہ آگے بڑھنے میں ناکام رہا۔ ٹیبل ٹینس رینکنگ میں ۲۹؍ ویں نمبر پر موجود منیکا بترا نے عالمی نمبر ۷۷؍ چینی تائی پے کی چینگ ہسین زو کو۰۔ ۳؍ سے شکست دے کر راؤنڈ آف۱۶؍ میں جگہ بنائی۔ اس سے پہلے دن میں منیکا نے فلپائن کے کیتھ کروز کے خلاف قریبی مقابلے میں ۱۔ ۳؍ سے کامیابی حاصل کی۔ ۲۶؍ویں نمبر پرقابض ہندوستان کی ٹاپ سیڈیڈ خاتون سنگلز کھلاڑی سریجا اکولا کو عالمی چمپئن شپ میں ٹیم کانسہ کا تمغہ یافتہ عوامی جمہوریہ چین کی کوائی مین کے خلاف۰۔ ۳؍ سے ہار کر راؤنڈ آف۳۲؍ میں باہر ہونا پڑا۔ دیا چتالے اور ایہیکا مکھرجی بھی اسی راؤنڈ میں باہر ہو گئیں۔ وہیں خواتین کے ڈبلز میں ایہیکا مکھرجی اور ستیرتھا مکھرجی نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرکے ہندوستان کی امیدوں کو زندہ رکھا۔ ہندوستانی جوڑی نے قزاخستان کی زوریش اکاشیوا اور سروینوز میرکادیرووا کو۰۔ ۳؍ سے شکست دی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK