پیرس اولمپکس میں ۲؍ تمغے جیت کر تاریخ رقم کرنے والی شوٹر منو بھاکر اکتوبر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں حصہ نہیں لیں گی۔
EPAPER
Updated: August 14, 2024, 11:57 AM IST | Agency | New Delhi
پیرس اولمپکس میں ۲؍ تمغے جیت کر تاریخ رقم کرنے والی شوٹر منو بھاکر اکتوبر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں حصہ نہیں لیں گی۔
پیرس اولمپکس میں ۲؍ تمغے جیت کر تاریخ رقم کرنے والی شوٹر منو بھاکر اکتوبر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں حصہ نہیں لیں گی۔ بھاکر کے کوچ جسپال رانا کے مطابق ان کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا امکان ہے۔ ۲۲؍ سالہ پستول شوٹر نے خواتین کے ۱۰؍میٹر ایئر پسٹل اور سربجوت سنگھ کے ساتھ ۱۰؍ میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ دونوں میں کانسہ کے تمغے جیت کر ہندوستان کیلئے اولمپکس میں تاریخ رقم کی اور ایک اولمپکس میں ۲؍ تمغے جیتنے والی پہلی ہندوستانی بن گئیں۔ بھاکر نے کھیل سے ۳؍ ماہ کا وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ رانا نے کہاکہ `مجھے یقین نہیں ہے کہ وہ اکتوبر میں ہونے والے شوٹنگ ورلڈ کپ میں شامل ہوں گی یا نہیں، کیونکہ وہ ۳؍ ماہ کا وقفہ لے رہی ہیں۔ یہ ایک عام وقفہ ہے، وہ کافی عرصے سے ٹریننگ کر رہی ہیں۔ شوٹنگ ورلڈ کپ۱۳؍ سے ۱۸؍ اکتوبر تک نئی دہلی میں منعقد ہونا ہے۔ ٹوکیو اولمپکس میں منو بھاکر ناکام رہی تھیں۔