• Fri, 10 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

منو بھاکرلاس اینجلس اولمپکس کیلئے تیاری جلد شروع کریں گی!

Updated: August 09, 2024, 12:26 PM IST | Agency | Paris

پیرس اولمپکس میںکانسے کے ۲؍تمغے جیتنے والی نشانہ باز ۲۰۲۸ء میں میڈل کا رنگ بدلنے کی خواہاں۔

Manu Bhakar won 2 bronze medals in Paris Olympics. Photo: INN
منو بھاکر نے پیرس اولمپکس میں کانسے کے ۲؍تمغے جیتے ہیں۔ تصویر : آئی این این

پیرس میں تاریخ رقم کرنے والی ہندوستانی نشانہ باز منو بھاکر نے گزشتہ روز ہندوستان لوٹتے ہی۲۰۲۸ء میں ہونے والے لاس اینجلس اولمپکس کیلئے اپنی تیاری جلد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان نے پیرس اولمپکس میں اب تک۴؍ تمغے جیتے جن میں اکیلے منو بھاکر نے اپنی مہارت کے بل بوتے پر ۲؍ کانسے کے تمغے حاصل کئے ہیں۔ ایک اولمپکس میں ۲؍ تمغے جیتنے والی پہلی ہندوستانی ایتھلیٹ منو بھاکر نے وطن واپسی پر کہا کہ پیرس اولمپکس کے بعد اب ۲۰۲۸ء میں ہونے والے اولمپکس میرے ذہن میں ہے اور اس کی تیاری جلد شروع کر دوں گی۔ مختصر وقفے کے بعد میں لاس اینجلز اولمپکس کےلئے تیاری شروع کروں گی۔
یاد رہے کہ۲۲؍سالہ منو بھاکر نے پیرس اولمپکس میں ۱۰؍میٹر پسٹل شوٹنگ مقابلے اور ۱۰؍ میٹرپسٹل شوٹنگ کے مکسڈ ڈبلز مقابلے میں ہندوستان کیلئے ۲؍ کانسے کے تمغے جیتے  تھے۔ ایسا کارنامہ انجام دینے والی منو بھاکر آزاد ہندوستان کی پہلے کھلاڑی بن گئی ہیں۔واضح رہے کہ منو بھاکر پیرس اولمپکس میں اپنی مہم ختم کرنے کے بعد گزشتہ روز ہندوستان واپس آگئیں۔  چمپئن نشانہ باز کے استقبال کیلئے ان کے والدین رام کشن اور سمیدھا سمیت ان کے سیکڑوں مداح نے دہلی ایئر پورٹ پر پھولوں کی بارش کر دی۔ منو کیساتھ ان کے کوچ سابق نشانہ باز جسپال رانا بھی تھے۔
منو بھاکر کے کوچ جسپال رانا نے کہا کہ مستقبل میں اس طرح کے کئی اور منو آنے والے ہیں۔ وہیں رانا کے والد اور اتراکھنڈ کے سابق وزیر کھیل نارائن سنگھ رانا بھی ان کے استقبال کے لئے موجود تھے اور کہا کہ یہ ہندوستان کیلئے فخر کی بات ہے کہ منو نے اولمپکس میں ۲؍ تمغے جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ جسپال رانا میرا بیٹا ہے اور اس نے ابھینو بندرا کے ساتھ شوٹنگ میں ہندوستان کا نام روشن کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK