• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مارک ووڈ نے۱ء۹۷؍ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکی

Updated: July 20, 2024, 1:17 PM IST | Agency | Nottingham

انگلینڈ کے تیز گیندباز مارک ووڈ نے ٹرینٹ برج میں تیز ترین ٹیسٹ اوور کروا کر تاریخ رقم کردی۔

England fast bowler Mark Wood. Photo: INN
انگلینڈ کے تیز گیندبازمارک ووڈ۔ تصویر : آئی این این

انگلینڈ کے تیز گیندباز مارک ووڈ نے ٹرینٹ برج میں تیز ترین ٹیسٹ اوور کروا کر تاریخ رقم کردی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں جیمس اینڈرسن کی جگہ لینے والے ووڈ نے اپنے پہلے ہی اوور میں یہ بڑا ریکارڈ بنا ڈالا۔ ووڈ نے اپنی پہلی ہی گیند پر مائیکل لیوس کو چکمہ  دیا۔ اس دوران ان کی گیند کی رفتار۳ء۹۳؍ میل فی گھنٹہ(۱۵۱ء۱؍ کلومیٹر فی گھنٹہ) تھی۔ ان کی دوسری گیند۱ء۹۶؍ میل فی گھنٹہ(۶۵ء۱۴۵؍کلومیٹر فی گھنٹہ)کی رفتار تک پہنچ گئی۔ اس کے بعد ووڈ نے ۵؍ویں گیند کو۲ء۹۵؍میل فی گھنٹہ اور۲ء۹۲؍میل فی گھنٹہ اور اس کے بعد ۵ء۹۶؍میل فی گھنٹہ (۳۰ء۱۵۵؍کلومیٹر فی گھنٹہ)کی رفتار سے پھینکی۔ انگلینڈ کے۳۴؍ سالہ تیز گیندباز نے ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھویٹ کو۹۵ء۲؍ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ایک اور تیز گیند پھینکی۔ اس اوور میں تمام گیندوں کی اوسط رفتار ۹۴ء۴۰؍ میل فی گھنٹہ تھی۔ ووڈ نے اپنے دوسرے اوور میں ۹۵؍ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیندیں پھینک کر گرمی کو بڑھایا۔ گزشتہ سال ہیڈنگلے میں ایشیز کے تیسرے ٹیسٹ میں بھی ووڈ نے۹۴؍ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکی تھی۔ انگلینڈ نے یہ ٹیسٹ ۳؍ وکٹوں سے جیت لیاتھا۔ ووڈ نے اپنے تیسرے اوور میں لیوس کے خلاف اپنی رفتار بڑھا دی،۹۷ء۱؍میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ایک مختصر گیند پھینکی۔ ۳۴؍سالہ کھلاڑی کو تمام فارمیٹس میں دنیا کے تیز ترین گیند بازوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے ۲۰۲۲ء میں ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف ۱۵۶؍ کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ترین ٹیسٹ ڈیلیوری کی رفتار قائم کی تھی۔میچ کی بات کریں تو کاپی پرنٹ میں جانے تک انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے ۴؍کھلاڑیوں کو آؤٹ کردیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ۲۶۳؍رن بناکرمیچ  میں قائم تھی۔ وہ انگلینڈ کے اسکور سے ۱۴۹؍رن پیچھے تھی۔ خیال رہے کہ انگلینڈنے اپنی اننگز میں ۴۱۶؍رن بنائے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK