• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آرسنل اورلیورپول کا میچ ۲۔ ۲؍گول سے ڈرا، محمد صلاح نے بھی ایک گول کیا

Updated: October 29, 2024, 11:40 AM IST | London

انگلش پریمیر لیگ کا مقابلہ برابری پر ختم۔ لیورپول کی جانب سے اہم گول محمد صلاح نے کیا۔ لیورپول کی ٹیم ڈرا کے بعد دوسرے نمبرپر۔

Mohamed Salah Photo: INN.
محمد صلاح۔ تصویر: آئی این این۔

اتوار کو ایمریٹس اسٹیڈیم میں آرسنل اور لیورپول کے درمیان میچ ۲۔ ۲؍گول سے برابری پر ختم ہوا۔ اس نتیجے کے ساتھ مانچسٹر سٹی انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل)کے ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔ آرنے سلاٹ کی ٹیم اس سیزن میں صرف دوسری شکست کے دہلیز پر تھی۔ اس وقت کہ ایمریٹس اسٹیڈیم میں محمد صلاح نے میچ کے آخری لمحات میں گول کرکے ٹیم کو شکست سے بچالیا۔ 
اکتوبر میں بین الاقوامی وقفے کے دوران انجری کا شکار ہونے کے بعد آرسنل کے بوکائیو ساکا نے پہلی بار کھیلتے ہوئے اسکورنگ کرنے میں زیادہ دیر نہیں لگائی، کھیل کے پہلے ۹؍ منٹ میں ٹیم کا پہلا گول کر دیا۔ اس سیزن میں ۱۳؍ میچوں میں ۸؍ گول کرنے والے ساکا کے ساتھ ڈیفینڈر گیبریل میگالہیز اور جورین ٹمبرس شامل ہیں۔ 
دوسرے ہاف میں گیبریل میگالہیز اور جورین ٹمبرس چوٹ کی وجہ سے باہر رہے۔ لیورپول اور آرسنل کے درمیان میچ کا اصل فاتح مانچسٹر سٹی تھا، کیونکہ شمالی لندن میں ڈرا نے اس بات کو یقینی بنایا کہ وہ پریمیر لیگ میں سرفہرست رہیں گے۔ 
لیورپول فٹبال کلب کو کھیل میں واپس آنے میں زیادہ وقت نہیں لگا۔ فلیگ کارنر سے ٹرینٹ الیگزینڈر آرنالڈ نے گیند لوئس ڈیاز کو دی، جنہوں نے اسے ورجل وین دایک کے پاس پہنچا دیا، جنہوں نے۱۸؍ویں منٹ میں برابری کا گول کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔ 
آرسنل فٹبال کلب نے۴۳؍ویں منٹ میں ایک بار پھر برتری حاصل کر لی۔ ڈیکلن رائس کے پن پوائنٹ کراس پر میکل میرینو نے گول کرکے گنرس کو برتری دلادی۔ اگست میں نارتھ لندن جانے کے بعد سے یہ اسپینی کھلاڑی کا کلب کے لئے پہلا گول تھا اور انہوں نے ہاف ٹائم میں آرسنل کو ۱۔ ۲؍گول کی برتری حاصل کرنے میں مدد کی۔ 
مائیکل آرٹیٹا کی ٹیم آرسنل، جو پہلے ہی زخمی کھلاڑیوں سے پریشان تھی، کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب گیبریل میگالہیز گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے اور کھیل میں رہنے کی کوشش کے باوجود میدان سے باہر ہو گئے۔ میگالہیز کے باہر ہوتے ہی لیور پول نے میچ میں برتری حاصل کرنا شروع کر دی۔ 
بارہا کوششوں کے بعد، آرنے سلاٹ کی ٹیم آخر کار۸۴؍ویں منٹ میں برابری کا گول کرنے میں کامیاب ہو گئی، جب مصری کھلاڑی کو ڈارون نیونیز نے ۶؍ گز کے باکس کے باہر اچھی پوزیشن میں اسکوائر کر دیا۔ ریگولیشن ٹائم میں ۷؍ منٹ کے اضافی وقت کے باوجود کوئی بھی فاتح فائدہ نہ اٹھا سکا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔ اس ڈرا کے بعد لیورپول فٹبال کلب ٹیبل پر دوسرے نمبرپر آگیاہے۔ اس کے ۹؍میچوں میں ۲۲؍ پوائنٹس ہیں جبکہ ٹاپ پوزیشن پر پہنچنے والی مانچسٹر سٹی کے اتنے ہی میچوں میں ۲۳؍پوائنٹس ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK