• Sat, 16 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آئی پی ایل میں آج دہلی اور چنئی کے درمیان مقابلہ

Updated: March 31, 2024, 2:52 PM IST | Agency | Visakhapatnam

چنئی سپرکنگز کی ٹیم فتح کے سلسلے کو برقرار رکھنا چاہے گی۔ دہلی کیپٹلس کی ٹیم میں ردوبدل کی ضرورت۔ پرتھوی شا کو موقع ملنے کا امکان۔

Photo: INN

دہلی کیپٹلس کو اتوار کو یہاں دفاع چمپئن چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے خلاف انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میچ میں دھماکہ خیز پرتھوی شا کو شامل کرنے کیلئے اپنے بیٹنگ آرڈر میں ردوبدل کرنے کی ضرورت ہوگی۔ 
  ٹی ۲۰؍ فارمیٹ میں ٹاس پر بہت کچھ منحصر ہے، دہلی کیپٹلس(ڈی سی) گزشتہ ۴؍ مقابلوں میں سی ایس کے کے چیلنج پر قابو نہیں پا سکی ہے اور اس میں بھی ان کی شکست کا فرق ۹۱؍ رن، ۲۷؍ رن اور ۷۷؍رن رہا ہے۔ جو ان کی خراب حالت کو ظاہر کرتاہے۔ یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ ڈی سی کی کور ٹیم ان تینوں شکستوں میں تقریباً ایک جیسی ہی رہی، سوائے اس کے کہ رشبھ پنت آخری مقابلے میں دستیاب نہیں تھے۔ 
 اس پر غور کریں تو سی ایس کے کے خلاف دہلی کی جیت کو بھی ٹورنامنٹ کا بڑا اپ سیٹ مانا جائے گا۔ سی ایس کے ایک بار پھر ہر شعبے میں مضبوط نظر آرہا ہے جو کہ کوچ رکی پونٹنگ کے ڈی سی کے بالکل برعکس ہے کیونکہ دہلی کی ٹیم اب تک کھیل کے دونوں شعبوں میں کمزور رہی ہے۔ 
 ڈی سی کے شریک مالکان جی ایم آر اور جے ایس ڈبلیو پچھلے کچھ برسوں سے نیلامی میں ٹیم کے امتزاج کے ساتھ جوڑ توڑ کر رہے ہیں، جس سے پونٹنگ یا ڈائریکٹر آف کرکٹ سورو گنگولی کا گھریلو صلاحیتوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ سی ایس کے نے `ان کیپڈ سمیر رضوی کو۸ء۴۰؍ کروڑ روپے میں خریدا اور آئی پی ایل کی پہلی اننگز میں انہوں نے پنجاب کنگز کے خلاف جو دو چھکے لگائے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فرنچائزی انہیں ٹیم میں شامل کرنے کے لئے اتنی بے چین کیوں تھی۔ 
 ڈی سی کے پاس تمام فرنچائزیز میں سب سے کمزور ٹیلنٹ اسکاؤٹ پروگرام ہے اور یہ اس کے نتائج بھگت رہا ہے۔ رکی بھوئی، جو حال ہی میں ختم ہونے والے رنجی ٹرافی سیزن میں ۹۰۲؍ رن کے ساتھ سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی تھے، نے ٹیم کے آخری میچ میں اپنی خراب کارکردگی کی وجہ سے ڈومیسٹک کرکٹ اور آئی پی ایل میں فرق واضح طور پر ظاہر کیا۔ 
 شا، جو رنجی ٹرافی کے دوسرے ہاف کے دوران مسابقتی کرکٹ میں واپس آئے، ہو سکتا ہے کہ پونٹنگ کے مقرر کردہ فٹنیس معیارات پر پورا نہ اتر سکے لیکن ڈی سی کے `چینج روم میں موجود ہر کوئی جانتا ہے کہ اگر شا یا بھوئی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہے تو آپ کو کس کا انتخاب کرنا چاہیے۔ ڈیوڈ وارنر بھی اب اپنے پرانےفارم میں نظر نہیں آ رہے ہیں جبکہ کپتان پنت کو فارم میں واپس آنے میں کچھ وقت لگے گا۔ مشیل مارش گزشتہ دو سیزن سے ڈی سی کے ساتھ ہیں لیکن ان کی کارکردگی میں بھی تسلسل نہیں رہا، اس لئے پرتھوی شا کی موجودگی سے ڈی سی کی بیٹنگ کو کچھ تقویت ملے گی جسے مستفیض الرحمان، دیپک چاہر، متھیشا پتھیرانا جیسے خطرناک بولنگ اٹیک کا سامنا کرنا پڑے گا اور رویندر جڈیجا.. لیکن اصل چیلنج مستفیض الرحمان کے `کٹرس کا ` سامنا کرنا ہو گا جو چالاکی سے بلے بازوں کیلئے مسائل پیدا کرتے رہتے ہیں۔ 
 مسئلہ یہ ہے کہ اگر پنت آگے بڑھنے سے قاصر ہیں تو ڈی سی کے پاس گھریلو ٹیلنٹ میں کوئی `پاور ہٹر نہیں ہے جبکہ شائی ہوپ اور ٹرسٹن اسٹبس کریز پر وقت نکال رہے ہیں۔ `ڈیتھ اوورس میں ڈی سی کی گیندبازی بھی تشویشناک ہے جس میں اکشر پٹیل کے علاوہ کوئی اور گیند باز۷ء۵۰؍ فی اوور سے کم رن نہیں دے سکا ہے۔ اینرچ نورتجے صحیح لائن اور لینتھ گیند نہیں کرا سکے جس کی وجہ سے ڈی سی نے راجستھان رائلز کے خلاف آخری پانچ اوورس میں کافی رن دیئے۔ اس کی وجہ سے ڈی سی کو ایشانت شرما کی واپسی کی ضرورت ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK