ریڈ بُل ٹیم کے میکس نے جاپان گراں پری میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی
EPAPER
Updated: October 10, 2022, 12:44 PM IST | Agency | Suzuka
ریڈ بُل ٹیم کے میکس نے جاپان گراں پری میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی
ریڈ بُل ٹیم کے میکس ورسٹاپین نے اتوار کو جاپان گراں پری میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے اپنے کریئر کی دوسری فارمولا وَن عالمی چمپئن شپ جیت لی۔ ورسٹاپین نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے جاپان گراں پری جیت لی جبکہ فیراری ٹیم کے چارلس لیکلرک، جنہوں نے ریس کو دوسرے نمبر پر ختم کیا، ۵؍ سیکنڈ کی پنالٹی کے بعد تیسرے نمبر پر رہے۔ میکس ورسٹاپین کے ہم وطن سرجیو پیریز نے لیکلرک کی پنالٹی پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔خیال رہے کہ گزشتہ فارمولاوَن سیزن میں بھی نیدرلینڈس کے میکس نے عالمی چمپئن شپ جیتی تھی۔ میکس ورسٹاپین پوری ریس میں حاوی رہے۔ اتوار کوبارش کی وجہ سے کچھ کاریں آپس میں ٹکرانے کے بعد ریس کو روک دیا گیاتھا۔ ریس ۲؍ گھنٹے کی تاخیر کے بعد دوبارہ شروع ہوئی اور نیدرلینڈس کے ڈرائیور نے ۴؍ لیپس پہلے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ورسٹاپین کو اس ریس کیلئے مکمل پوائنٹس دئیے گئے۔ ایف آئی اے کے قوانین کے مطابق جب `آرٹیکل ۵۷؍ کے مطابق ریس کو معطل کیا جاتا ہے اور `دوبارہ شروع نہیں کیا جا سکتا تو ایک مدمقابل کے پوائنٹس کاٹے جاتے ہیں۔ ریس دوبارہ شروع کی گئی توورسٹاپین کو پورے پوائنٹس سے نوازا گیا۔ یہ ورسٹاپین کے کریئر کا دوسرا فارمولا ون ورلڈ چمپئن شپ ٹائٹل ہے۔ اس سے قبل انہوں نے یہ خطاب ۲۰۲۱ءمیں بھی جیتا تھا۔میکس ورسٹاپین کے ۳۶۶؍پوائنٹس رہے، دوسری پوزیشن پر ۲۵۳؍پوائنٹس کے ساتھ پیریز رہے۔ لیکلرک نے ۲۵۲؍پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ میکس نے جاپان گراں پری میں فتح کیلئے جوکھم لیا تھا۔